حادثات

یاسین کا رہائشی معروف فٹبالر اسرار الدین لاپتہ ہوگیا، مقدمہ درج، تحقیقات شروع

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یاسین کے نواحی گاؤں مرکہ سے تعلق رکھنے والے  معروف فٹبالر اسرار الدین والد مراد گزشتہ رات سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہے۔یاسین پولیس کے مطابق اسرار الدین کے چھوٹے بھائی کے درخواست پر یاسین پولیس مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کیا ۔تفصیلات کے مطابق یاسین کے نواحی گاؤں مرکہ سے تعلق رکھنے والا 40 سالہ نوجوان   معروف فٹبالر  اسرار الدین گزشتہ رات سے لاپتہ ہے اسرار الدین کے چھوٹے بھائی کے جانب سے تھانہ یاسین میں دائر درخواست کے مطابق اسرار الدین رات کے کھانے کھانے کے بعد اپنے کمرے میں سونے کے لے چلے گئے صبح آٹھ بجے اسرار کو جاگانے کے ان کمرے میں کئے تو بستر خالی تھی اسرار الدین کے گھر والوں نے دن ایک بجاے تک تلاش کے بعد ناکام ہوکر تھانہ یاسین میں تحریری درخواست جمع کیا ہے۔واضح رہے اسرار الدین شادی شدہ اور چار بچوں کا باپ ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button