گلمت گوجال میں شجر کاری مہم کا آغاز، سیکریٹری اطلاعات نے خصوصی شرکت کی
ہنزہ (پ ر) محکمہ پار کس اینڈ وائلڈلائف کے زیراہتمام ہنزہ گلمت گوجال میں شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری انفارمیشن گلگت بلتستان فداحسین تھے ۔ سیکر یٹری اطلاعات اور کنزرویٹر پار کس اینڈ وائلڈلائف یعقوب علی خان نے دیودار کے درخت لگا کر افتتاح کیا ۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے بحیثیت مہمان خصوصی سیکر یٹری اطلاعات گلگت بلتستان نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستا ن کا یہ نعرا ہے کہ ہر بشر دو شجرکے حساب سے پندرہ لاکھ کی آبادی میں شجر کاری کی جائے تو 30لاکھ درخت لگ جائیں گے جبکہ عالمی قوانین کے مطابق زمین کی کل رقبہ 25فیصدپر درخت لگنے چاہیے عوام حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ تعاون کریں درخت فراہم کرنا حکومت کا کام ہے۔ کنزرویٹر پار کس اینڈ وائلڈلائف یعقوب علی خان نے اپنے خطاب میں کہا ہمارے محکمہ کے لوگ جیتنابھی کام کریں جب تک عوام کا ساتھ نہ ہو تو حکومت کسی بھی کا م کو خوبصورت طریقے انجام نہیں دے سکتے۔