خبریں

حکومت گلگت بلتستان میں مصنوعی جنگلات اُگانے پر توجہ دے رہی ہے، سپیکر فدا محمد ناشاد

سکردو(ایس ایس ناصری) سپیکر گلگت بلتستان فدا محمد ناشاد نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں مصنوعی جنگل لگانے میں توجہ دے رہی ہے اس سال محکمہ جنگلات کی طرف سے شعور وآگاہی مہم قابل تعریف ہے سکردو میں محکمہ جنگلات بلتستان ریجن کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ درخت لگا نا صدقہ جاریہ ہے اور اس کا ثواببتا قیامت ملتا رہتا ہے انہوں نے کہا کہ بلتستان ریجن کے کنزرویٹر ڈاکٹر زاکر جب سے بلتستان ریجن میں تعینات ہوئے ہیں اس وقت سے اس خطے میں پودوں کی تعداد بڑھانےبکے ساتھ ان کی حفاظت پر بھی توجہ دے رہے ہیں اور انہی کی محنت اور کوشش کی بدولت بلتستان کےمختلف علاقوں میں مصنوعی جنگلات میں اضافہ ہوا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن گلگت بلتستان اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اگر قدرتی خوبصورتی ہے تو انہی جنگلات کی وجہ سے ہیں اور انہی جنگلات کی افزائش اور ان کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے ۔انہوں نے محکمہ جنگلات بلتستان ریجن کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں شجر کاری کی کامیاب مہم پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کی ٹیم نے بلتستان کے چپہ چپہ میں اس مہم کو کامیاب بنانے اور عوام میں شجر کے حوالے سے شعور و آگاہی دینے کیلے جو نظام مرتب کئیے ہیں وہ قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ جب تک ہم پودوں اور درختوں کی حفاظت نہیں کرتے ترقی نہیں کر سکتے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنزرویٹر محکمہ جنگلات بلتستان ریجن ڈاکٹر زاکر نے کہا کہ اس سال محکمہ جنگلات گلگت بلتستان میں تیس لاکھ پودے لگاجائیں گے جن میں سے انیس لاکھ محکمہ جنگلات جبکہ باقی دیگر اداروں کی اشتراک سے لگائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بلتستان ریجن میں پانچ لاکھ پودے لگائے جائیں گے ان میں سے سکردو میں دو لاکھ، گانچھے ،شگر میں ایک ایک لکھ اورکھرمنگ میں ستر ہزار سے زائد پودے لگانے کیلے انتظامت مکمل کیئے ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں قدرتی جنگلات نہ ہونے کے برابر ہے پورے گلگت بلتستان میں چار فیصد جنگلات پائے جاتے ہیں جو کہ بہت کم ہے اس کمی کو پورا کرنے کیلے محکمہ جنگلات مختلف ایریاز کےنکمیونٹی سے ملکر مصنوعی جنگلات لگانے کیلے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں اور اس میں کامیابی مل رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس کا جو تھیم ہے وہ ہے اس سال ہر بشر دو شجر اس تھیم اور نعرہ کے تحت گلگت بلتستان کے تمام علاقوں اور وادیوں میں محکمہ جنگلات عوام میں شعور اجا گر کر ہی ہے اور اس مہم کو کامیابی کی طرف لیکر جائیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button