عوامی مسائل
نگر میںسرکاری اہلکار بھی ٹھیکیدار بننے کے خواہشمند، نگر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا شدید احتجاج
نگر ( اقبال راجوا)محکمہء تععمیرات عامہ نگر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکوں میں چند پیسوں کے حصول کیلئے مختلف اداروں کے سرکاری ملازمین ٹھیکیداروں کی کاپیاں لے کر تعمیرات عامہ نگر کے گرد منڈلانے لگے۔ ٹیھیکداروں کے یونین کا آر ای سے ان کے خلاف بھر پور کاروائی کے لئے دفتر میں زبانی احتجاجی اپیل۔ زرایع کے ،مطابق محکمہء تعمیرات عامہ نگر کے ضلعی ہیبڈکوارٹر میں صورتحال اس وقت پریشان کن ہو گئی جب معلوم ہوا کہ کچھ سرکاری ملازمین اپنے جان پہچان یا کسی رشتہ دار عزیز دوست کی ٹھیکہ داری اسناد لے کر ضلع نگر میں مختلف منصوبوں کے لئے خود کو شامل کرانے کی کوشش کرنے لگے۔ نگر کنٹریکٹر ز ایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے اس صورتحال کے مد نظر آر ای کے دفتر میں اپنا احتجاج ریکارڑ کرایا اور مطالبہ کیا کہ اس مسلے کی فوری تحقیقات ہونا چاہئے تاکہ کوئی بھی منصوبہ کسی بی سطح پر متاثر نہ ہو سکے ۔ زرایع نے بتایا کہ ٹھیکداروں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مختلف سرکاری ادارون کے ملازمین نہ صرف ٹھیکداروں کے روزگار کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہہیں بلکہ ان کی اس غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل سے کسی علاقے کا ترقیاتی عمل بھی بری طرح متاثر ہو سکتا ہے ۔انہوں نے ایگزیکٹیو انجینئیر نگر اقبال حسین سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے کو کتم کرنے کے لئے ممکنہ اور فوری اقدامات لیتے ہوئے ان افراد کی چھان بین نہایت ضروری ہے ۔