کیریئر

فائر فائٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا رسک الاون اور اپ گریڈیشن کا معاملہ حل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار

گلگت(نمائندہ خصوصی) فائر فائٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا اہم اجلاس ۔ رسک الاونس اور اپ گریڈیشن کا معاملہ حل نہ ہونے پر تشویش کا اظہار، مطالبات حل کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق فائر فائٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا ایک ہنگامی اجلاس تنظیم کے جنرل سکرٹری اکبر علی کے زیر صدارت گلگت میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں فائر بریگیڈ کے ملازمین کے مسائل اور حقوق کے حوالے سے تفصیل سے گفتگو کی گئی اور ملک کے دیگر حصوں کے برابرفائر بریگیڈ گلگت بلتستان کے ملازمین کومراعات اور حقوق نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے حقوق کے لئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا جس میں ملازمین کی اب گریڈیشن ، آور ٹائم الاونس اور رسک الاونس شامل ہیں۔ واضح رہے کہ محکمہ شہری دفاع گلگت بلتستان کے فائر بریگیڈ میں موجود فائر مین عرصی دراز سے سکیل 3,4,5 اورلیڈنگ فائر مین سکیل10 میں جبکہ اسٹیشن فایر آفیسر سکیل 16 میں کام کر رہے ہیں۔ جبکی نئے آنیوالے محکمے ریسکیو 1122 میں ڈی آر ایف آر کو سکیل ۱۱ اور انچارج کو سکیل ۴۱ دیا ہوا ہے ساتھ ہی ان کے لئے رسک الاونس بھی ملتا ہے اور احتجاج کرنے والے کلریکل سٹاف ، پٹواریوں اور ہیلتھ میں کام کرنے والے نرسنگ اسسٹینٹ کو بھی سکیل04سے سکیل09 میں ترقیاں بھی دئیے ہیں اور انھیں رسک الاونس سے بھی نوازا گیا ہے مگر محکمہ شہری دفاع کے ملازمین کو سابق نگران وزیر اعلی کے احکامات کے باوجود اور حفیظ الرحمان کے علم میں بھی ہونے کے باوجود اب تک نہ رسک الاونس مل سکے اور نہ ہی ان ملازمیں کو اب گریڈ کیا گیا۔شرکاء نے وزیراعلی اور چیف سکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبات حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button