خبریں

جالکوٹ کوہستان کے باسیوں‌نے اپنی مدد آپ کے تحت پچاس کلومیٹر سڑک بحال کردی، حکومت تماشا دیکھتی رہی

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان، علاقہ جالکوٹ کے مکینوں نے حکومتی عدم توجہی اپنی مجبوری بننے نہ دیا، پچاس کلومیٹر سے زائد سڑک کی بحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ داری ڈالتے ہوئے دوسروں کیلئے مثال قائم کردی ۔گوشالی نالہ پل کی تعمیر بھی اپنی مدد آپ جاری ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کوہستان کے بڑے علاقے جالکوٹ جس کی واحد رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکا رہے ۔پچھلے کئی سالوں سے اس علاقے کے مکین سفری سہولیات میں انتہائی دشواری کا سامنا کررہے ہیں ۔ علاقہ جالکوٹ سے تعلق رکھنے والے عالم دین اور رفاہی کاموں کیلئے مشہور شخصیت مولانا عبدالکریم کی سربراہی میں مقامی لوگو ں نے اپنی مدد آپ رابطہ سڑک بحال کرنے کیلئے نکل پڑے ہیں ۔اس مہم میں لوگوں نے چندہ اکھٹا کرکے سڑک پہ حائل رکاوٹوں کو دور کرنا شروع کیا ہے ۔ابتدائی طورپر ضلعی صدرمقام داسو سے قریبا دس کلومیٹر فاصلے پر سیلاب سے بہہ جانے والی گوشالی پل کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔

گزشتہ روز اسی مقام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا عبدالکریم ، مولانا عطا الرحمن ، مولانا قمرالدین ، مولانا ولی اللہ اور مفتی محمود الحسن نے کہا کہ اس علاقے کی ہزاروں آبادی کی آمدورفت کا دار و مدار اس واحد رابطہ سڑک پہ ہے ، سڑک کی خستہ حالی اور پل بہہ جانے سے خواتین و بچے بوڑھے سفری سہولیات کی پریشانی کا شکار ہیں ۔ ضلعی انتطامیہ اور ممبران اسمبلی نے اس جانب کبھی توجہ نہیں دی ۔ عوام نے حکومتی عدم توجہی کو اپنی مجبوری بننے نہ دیا اور اپنی مددآپ اس سڑک کی بحالی میں کردار ادا کیا جس میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں لوگ مولانا عبدالکریم کی سربراہی میں سڑک کی تعمیر کیلئے آتے ہیں اور جو لوگ کام کیلئے نہیں آسکتے وہ چندہ دے دیتے ہیں ۔ اس علاقے کے لوگوں کا مولانا عبدالکریم پر اعتماد ہے اور جب بھی وہ عوام کے پاس کسی رفاہی کام جیسے رستے ، پل ، سڑک و غیرہ بنانے کیلئے جاتے ہیں تو لوگ دل کھول کر چندہ دیتے ہیں ۔ اسی سڑک میں بھی عوام نے دل کھول کر چندہ دیاہے ۔حلقے سے ممبر صوبائی اسمبلی پہ بات کرتے ہوئے مولانا عبدالکریم نے کہا کہ اُن کے پاس چندہ کیلئے گیا تو انہوں نے کچھ نہیں دیا جبکہ ڈی سی نے کھلی کچہری میں روڈ کی مرمتی کا وعدہ کرکے پاسداری نہیں کی ۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم اب عوام کے تعاون اور اللہ تعالیٰ کی مدد سے اس رابطہ سڑک کو بحال کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ رابطہ سڑک داسو سے سوپٹ ویلی کوآپس میں ملاتی ہے جس کی لمبائی پچاس کلومیٹر بتائی جاتی ہے ۔جالکوٹ کے لوگوں نے اپنی مدد آپ اس سڑک کو بحال کرنے کا آغاز کرکے دوسروں کیلئے مثال قائم کردی کیونکہ انہوں نے حکومتی عدم توجہی کو اپنی مجبوری بننے نہ دیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button