ثقافت

پاک فوج کی وجہ سے گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر میں‌امن کا قیام ممکن ہو سکا، وزیر اعلی کے مشیر غلام محمد کا یاسین میں‌ثقافتی تقریب سے خطاب

یاسین (معراج علی عباسی ) مشیربرائے سی ایم جی بی غلام محمد نے یاسین سلگان میں ثقافتی رسم تخم ریزی کے حوالے سے منعقدہ ایک پرہجوم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی اعظم اجتماع ہماری قدیم ثقافت کی آئینہ دار ہے ۔آج کی پرہجوم اجتماع گلگت بلتستان میں امن ،پیار اور عوام کے اپس میں محبت کا غماز ہے ۔گلگت بلتستان کے پراشوب ماحول میں امن کا قیام ن لیگ کے صوبائی اور پاک آرمی کی مرہون منت ہے ۔پاک آرمی کی وجہ سے پورے ملک اور خاص کر گلگت بلتستان میں امن کا قیام ممکن ہو اہے ۔

آج سے دو چار سال قبل ملک میں بدامنی کی وجہ سے دس لوگوں کو اکھٹا کرنا مشکل ہواتھا۔ہردوسرے دن انتظامہ کے جانب سے ریڈالرٹ آتے کہ کئی پے بھی دس ادمی اکھٹا نہیں ہونا بم بلاسٹ اور خودکش حملے کا خطرہ ہے ۔مگر آج حکومت ،پولیس اور خاص کر عسکری قیادت کی قربانیوں کے باعث گلگت بلتستان میں مثالی اامن قائم ہوا ہے ۔جس باعث ہم گزشتہ سال کو سیاحت کی سال کے طور پرمنایا گزشتہ تین سالوں میں 14لاکھ سیاح گلگت بلتستان آگیں ۔گلگت بلتستان حکومت ہر وقت عوام کی خوشحالی عوام کی تحفظ اور علاقے کی تعمیروترقی کیلے کوشاں ہے ۔غذر کے عوام کو غذر کی باڑوں کے حوالے سے ہمیشہ فکراور حکومت سے شکایت رہتی تھی اور بارڈرمیں ہرسال کوئی نہ کوئی ناخوشگور واقع رونما ہوتی تھی اس سال صوبائی حکومت نے غذر کے سرحدوں کی حفاظت کے لیے 30کروڑ روپے دیاہے اس رقم سے غذر کے نالوں میں موجد پولیس چوکیوں کو پختہ کیا جاے گاسرحدوں کی نگرانی جدید ڈرون ٹیکنالوجی سے کیاجاے گاتاکہ جہاں جہاں خطرہ ہے وہاں کے عوام پرسکون طور ہے سکیں ۔انہوں نے کہا کہ جب سے یاسین کے عوام نے مجھے خدمت کا موقع دیا ہے چاہے میں اسمبلی میں ہوں یا نہ ہوں میں عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کے لیے اپنا کردارادا کرتا آیاہوں ۔ہم نے علاقے کی تعمیروترقی کے لیے جو کچھ کیا ہے علاقے کے عمائدین کے مشاورت سے کیا ہے ہمیں اپنے کاموں کو گنے کی ضرورت نہیں ہے ۔جب بھی عمائدین نے علاقے کی ترقی کے لیے جوڈیمانڈ کیا ہم نے اپنے بساط کے مطابق کرکے دیا ہے ۔ ان کے ڈیماند میں کوئی کمی بیشی نہیں کی ہے ۔ہم نے علاقے میں اداروں کا قیام عمل میں لایا ہم نے سکولزبنائیں آج ایک ساتھ تحصل یاسین سے 10ٹیچرز میرٹ پر بھرتی ہوئیں ہم نے ڈسپنسریاں بنائیں اس سال یاسین سے 20پرامیڈیکل میں نوجوان بھرتی ہوئیں ۔میں نے اپنے اقتدار کے ابتدائی دور میں گوپس سے یاسین تک میٹل روڑ بنایا 8کروڑ کی سپشیل گرانٹ سے یاسین کے بالائی علاقے تھوئی اور سلگان کا روڑ میٹل کیا۔ہم نے یاسین میں تعلیمی اور صحت کے ادارے بنائیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایک ویزن رکھنے والے قیادت ہیں ۔وزیراعلیٰ نے جی بی کے ترقیاتی بجٹ کو 8ارب سے بڑا کر18ارب کیاوفاقی حکومت کے جانب سے ملنے والی5ارب کو بڑاکر اس بھی 18ارب کیااس وقت صوبائی حکومت کے پاس 36ارب کا ترقیاتی بجٹ موجود ہے اور ہرسال اس بجٹ کا سو فی صدر خرچ بھی ہورہا ہے۔ پنجاب گورنمنٹ کے جانب سے ایک ارب کا بجٹ اس کے علاوہ ہے ۔ایفاد پراجیکٹ کے تحت 14ارب کے منصوبوں پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔عوام تسلی رکھیں اپ کی بہبود اور علاقے کی تعمیروترقی کے لیے کام ہورہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان نے اپنے دورہ یاسین کے موقعے پر جو جو اعلانات کیں تھیں ان سب پر من عن عمل درامد ہواہے ۔یاسین کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ایشوہے ہمیں کئی سے ڈاکٹر نہیں مل رہا اگرکوئی ڈاکٹریہاں انا چاہتا ہے تو میں ااج ہی اسکو بھرتی کروگا۔ہم ہسپتالوں کی بہتری کے لیے اپنے کوشیشوں میں لگے ہوئے ہے۔انہوں نے کہاکہ مئی میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان یاسین کا دورہ رینگے اور سب ڈویزن یاسین کا باقاعدہ افتتاح کرینگے ۔انہوں نے ن لیگ کے صوبائی حکومت کے اگلے دو سالوں کے اندار اندار یاسین کے بالائی علاقہ تھوئی سیلگان کو تحصیل بنانے کا اعلان کیاانہوں نے صوبائی حکومت کے جانب سے برکلتی یاسین میں 4کروڑ کی لاگت سے میڈل سکول کو اپ گریڈ کرنے اور سول سپلائی کے گودام تعمیرکرنے کے ساتھ ساتھ 6 کروڑ کی لاگت سے ہندور سے املیست تک روڑ کو ترکول کرنے کے علاوہ یاسین کے گاوں میشر،سندھی ،درکوت اور تھوئی سیلگان میں آرسی سی پل کی تعمیرکو جون سے شروغ کرنے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات سالوں سے علاقے میں تعمیروترقی کا عمل مکمل طور پر جود کا شکاررہا۔جس باعث یاسین کی انفرسٹریکچرمکمل طور تباہ ہوچکاہے سڑکیں کھنڈرات بن چکے ہے ۔ہم نے اپ ترقی کا عمل سرے سے دوبارہ شروغ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کوملنے والی گندم کوٹے میں کوئی کٹوتی نہیں ہوئی ہے حسب سابق 15لاکھ بوریاں مل رہی ہیں ۔ہرفرد کو 8کلو کے حساب سے راشن ملنا چاے مجھے معلوم ہوا ہے کہ یاسین میں 8کے بجائے 6کلو کے حساب سے راشن تقسیم کیا جارہا ہے ۔انہوں نے نام لیے بغرممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ یاسین میں گندم کوٹے کو تقسیم کرنے کا ٹھیکہ ہمارئے راے بہادر کے پاس ہے میں اپ کا پیغام اور شکایت ان تک پہنچاوں گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button