"شگر میں والدین نجی سکولوں پر سرکاری سکولوںکو ترجیح دینے لگے”
شگر( عابدشگری) محکمہ تعلیم شگر پر عوام کا اعتماد بحال ،والدین پرائیوٹ سکولوں کے بجائے سرکاری سکولوں کو ترجیح دینے لگے جس کے باعث سرکاری سکولوں پر بوجھ بڑ گیا ،تفصیلات کیمطابق محکمہ تعلیم شگر کے ڈپٹی دائریکٹر محمد نذیر کی محنت رنگ لانے لگی ہے، جس کے باعث سرکاری سکولوں پر اچانک بوجھ بڑھ گیا ہے بتایا جاتا ہے کہ محکمہ تعلیم شگر نے 15مارچ تک سرکاری سکولوں میں داخلے دینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس تاریخ سے قبل ہی سکولوں پر بوجھ بڑھ گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد نذیر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی محکمہ تعلیم میں موجود خامیوں کو دو ر کرنے کی ٹھان لی تھی جس میں وہ کامیاب ہو گئے ہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم شگر کی جانب سے شگر میں تعلیمی معیار کو عام کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے والدین مطمئن نظر آتے ہیں اور محکمہ تعلیم پر عوام کا اعتماد بحال ہوگیا ہے جس کے باعث والدین نے پرائیوٹ سکولوں کے بجائے سرکاری سکولوں کو ترجیح دینے لگا ہے بتایا جاتا ہے کہ ایک وقت تھا جب والدین کا سرکاری سکولوں پر اعتماد مکمل اٹھ گیا تھا اور اپنے بچوں کی بہترین مستقبل کی خاطر بچوں کو نہ چاہتے ہوئے بھی پرائیوٹ سکولوں میں داخل کرائے جاتے تھے تاہم محمد نذیر کو محکمہ تعلیم شگر کا چارج ملنے کے بعد انہوں نے تعلیمی میدان میں انقلاب لانے کے لئے جو اقدامات اٹھائے تھے اس میں وہ کامیاب ہوگئے ہیں اور عوام کا اعتماد بھی بحال ہوگیا ہے جس کے باعث سرکاری سکولوں پر اچانک بوجھ بڑھ گیا ہے اور بعض سکولوں میں تل دھرنے کو جگہ نہیں سکولوں میں جگہ کم پڑجانے کے بعد محکمہ تعلیم نے فرشی نظام متعارف کرانے کا پروگرام تشکیل دیا ہے تاکہ نئی عمارت تعمیر ہونے تک سکولوں میں فرشی نظام کے تحت تعلیم دیا جائے تاکہ کم جگہ پر زیادہ سے زیادہ طلباء کو بیٹھایا جاسکیں ۔