مفت کتابوں کی ترسیل کے لئے بچوں سے رقم لینے کا الزام غلط ہے، ڈی ڈی او سید محمد شاہ
اسلام آباد (فدا حسین ) ضلع گانچھے سب ڈویژن مشہ بروم یونین کونسل مچلو کے ڈی ڈی او سید محمد شاہ کے خلاف بعض لوگوں نے ان کے بچوں سے کتابوں کے کرایوں کے مد میں مبینہ طور پر رقم لینے کی شکایت کی ہے جسے سید محمد شاہ نے غلط بیانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مچلو سے باہر ہیڈ ماسٹروں کو بچوں تک کتابیں پہنچانے کیلئے اپنا حصہ ڈالنے کی درخواست کی تھی جس وہ لوگ غلط رنگ دے رہے ہیں ۔سید محمد شاہ نے اس حوالے سے مقامی صحافی کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انہوں نے پچھلے سال ڈسٹرکٹ آفس خپلو سے مچلو تک کتابین لانے کیلئے اپنی جیب سے کرایہ ادا کیا تھا مگر اس بار انہوں نے صرف اپنی جیب سے ادا کرنے بجائے متعلقہ سکولوں کے ہیڈ ماسٹروں سے بھی تھوڑا سے حصہ ڈالنے کی درخواست ضرور کی ہے مگر اور بچوں اور والدیں اس حوالے کوئی مطالبہ نہیں کیا ۔ایک سوال پر سید محمد شاہ کا کہنا تھا کہ پچھلے سال ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس گانچھے کے ذمہ داروں نے کتابوں کے کرایے ادا کرنے نہیں کیا اس حوالے سے تھگس کے ڈی ڈی او نے محکمہ کے ذمہ داروں کے ساتھ میٹنگ میں بھی یہ معاملہ اٹھایا تھا لیکن اس کے باوجود دفتر والوں نے کرایہ ادا نہیں کیا اس صورت میں انہیں کرایہ اپنی جیب سے ادا کرنا پڑتا تھا جس کا مہنگائی کے اس دور وہ اکیلے برداشت نہیں کر سکتے ،اس لئے انہوں نے سکولوں کے ہیڈ ماسٹروں کو امداد کے طور پر اپنا حصہ بھی ڈالنے درخواست کی جسے غلط رنگ دینا افسوسنا ک ہے ۔سید محمد شاہ نے کہا کہ انہوں محنت سے سکولوں کی کاردگی بہتر بنائی ہے اس کی وجہ سے ماضی کے مقابلے میں سرکاری سکولوں کے طالب عملوں کی تعداد کافی بڑھ گئی ہے اس وجہ سے ان کے خلاف منفی پروپگنڈا کیا جا رہا ہے۔دوسری طرف مقامی صحافی کوکتابوں کے کرایے مدمیںپیسے لینے کی شکایت کرنے والوںکاالزام ہے کہ ڈی ڈی او نے مبینہ طور پر بچوں سے کرایہ کے پیسے وصول کئے ہیں جسے ڈی ڈی او سید محمد شاہ نے سختی تردید کیا ہے۔