سیاست

غلام محمد نے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے نون لیگ کے چھتری تلے پناہ لی ہے، راجہ جہانزیب

یاسین ( معراج علی عباسی )چور چور ی سے جائے گا ہیرا پھیری سے نہیں ، کرپٹ اور چور افراد نے یاسین جیسے چھوٹے تحصیل میں کرپشن کابازار گرم کردیا ہے اور آپ کپڑے استری کرکے محفلوں میں آنے سے کرپشن صاف نہیں ہوگا ، یاسین کے اندر گزشتہ اداوار میں غلام محمد نے بھائی کو تھیکے دیکر بغیر کام کے کروڑوں روپے کی کرپشن کی ، پی پی میں جب تھے تو کرپشن کا بازار گرم کرنے پر نکال باہر کیا تو اپنی کرپشن چھپانے کے لیے نون لیگ کی چھتری تلے پناہ لینے پر مجبور ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار راجہ جہانزیب ممبر قانون ساز اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف یاسین کا ممبر شب مہم کا آغازکے دوران رہنماؤں اور کارکنوں سے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ میں سیٹنگ ایم ایل اے ہوں اور میرے اے ڈ ی پی اور دوسرے کاموں کو محفلوں میں جاکر بیان کرکے غلام محمد عوام کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ اب تک میں شرافت سے کام لے رہا تھاجس سے انہوں نے سمجھا لیا کہ مجھے کچھ پتہ نہیں ہے اب اگر یاسین کے اندر مائی کا لعل جھوٹ بول کے دیکھائے تو پتہ چلے گا ۔ گوپس چائینہ پل سے لیکر ہندور تک سڑک میں نے منظور کروایا اور جی بی اسمبلی میں ایک ماہ پہلے وزیر اعلیٰ نے باقاعدہ میرا نام لیکر کہاکہ راجہ جہانزیب کی ڈیمانڈ پر گوپس چائینہ پل سے ہندور تک پچاس کروڑ کا سڑک ، طاؤس میں تیس بستروں پر مشتمل ہسپیتال ، ایک ڈگری کالج ، ہندور آرسی سی پل سے لیکر املست تک سڑک اور ترست نالے پر آرسی سی کلوٹس کی تعمیر یہ سب کچھ میں نے کاغذائی کاروائی مکمل کرنے کے بعد سی ایم نے اسمبلی کے اندر اعلان کیاہے۔ اور باقاعدہ اخبارات میں اس کی خبر بھی چلی تھی اور تحریک انصاف یاسین نے اس حوالے سے اخبارات میں وزیر اعلیٰ جی بی کا شکریہ بھی ادا کیا تھا اور سب ڈویثرن کے لیے محمد ایوب شاہ کے زمانے میں قرارداد پیش ہوئی تھی اور میں نے زور لگا یاتو وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں یاسین میں اکر اعلان کرونگا اس نے اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ اب ایک بے محکمہ مشیری لیکر زیادہ اونچی اُڑن کرنے کی کوشش نہ کرے کیونکہ غلام محمد ایک کرپٹ اور چور اور سب سے بڑھ کر محکمہ تعمیرات عامہ کا کمیشن خور ملازم ہے اس کی عوام کے سامنے کو ئی حثییت نہیں ہے ۔ اجلاس سے نمبردار بلبل ، ڈاکٹر مرز اعلی، جنرل سکریٹری پی ٹی آئی یاسین خلفیہ دلاور خان ، صوبیدار شاہ وزیر ، ایڈوکیٹ لطیف سمالی ، شیر اکبر شریفی ، خلیفہ ظفر ، اسلم ، نمبر دار باد شاہی خان ، مبارک خان ، ہمایون شاہ صدر پی ٹی آئی یاسین ، رسول پنا ہ ، راجہ شاہ محمد ، راجہ محمد حسین ، صوبیدار وزیر ، سید علی شاہ ، سلمان ، محمد اسلم نازبر سمت سینکڑوں رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسیطرح کرپٹ مافیا کی حمایت کے لیے تیار نہیں ہے اور عوام کویہ بتاناچاہتے ہیں کہ کرپٹ افراد سے بچ کے رہنا ہے کیونکہ ان کرپٹ اور چوروں نے یاسین کوتباہی اور بربادی دھانے پرپہنچنے کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے اور اب ایک بار پھر یہ شکست سے دو چار افراد عوام کو سبز باغ دیکھنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے خطابات میں کہا کہ عمران خان ہمارا لیڈر اور پارٹی کا قائد ہے اور یاسین میں راجہ جہانزیب ہمارا قائد ہے اور ہم اپنے قائد راجہ جہانزیب کی سربراہی میں چٹان کی طرح مضبو ط ہے انہوں نے کہا کہ چوروں ، لٹروں اور کرپٹ مافیا سے حساب لینے کا وقت آپہنچا ہے ۔ اس دن سینکڑوں افراد نے باقاعدہ تحریک انصاف ممبر شب کارڈ پر کر کے شمولیت کا اعلان کیا اور تقریباصرف طاؤس سلطان آباد کے اندر ہی ایک ہزار ممبر شب کارڈ پر ہوئے ۔اور آئندہ ، یہ مہم گندائے ، داملگن ، سیلی ہرنگ ، یاسین پراپر ، نازبر ، غوجلتی ، سندھی قرقلتی ، برکولتی، تھوئی ، ہندور اور درکوت میں بھی ممبر شب کے لیے جائینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button