حادثات

گلگت سے استورجانے والی کار پرتاپ پل کے قریب گہری کھائی میں گر گئ، تین جاں بحق ایک شدید ذخمی

استور(سبخان سہیل) گلگت سے استور آنے والی آلٹو کار نمبر RIZ4256جگلوٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی جس کے باعث کار میں سوار چار بندوں میں سے تین موقعے پر جانبحق ہوئے جبکہ ایک بندہ شدید زخمی حالت میں گلگت منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام پانچ بجے گلگت سے استور روانہ ہونے والی بد قسمت کار عالم بریج اور جگلوٹ کے درمیان حادثے کا شکار ہوئی ۔ کار میں سوار چاروں افراد کا تعلق ضلع استور کے گاوں ٹھوکے دار سے تھا ۔گلگت سے استور تک کا دو سے تین گھنٹے کا سفر ہے رات گئے گھر نہ پہنچنے پر گھر والوں اپنے پیاروں کے نمبروں پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تو کسی سے بھی رابطہ نہیں ہوسکا جس کے بعد استور پولیس سے رابطہ کیا گیا۔ استور پولیس اور جانحق افرد کے رشتہ داروں نے ملکر تلاش جاری شروع کیا تو اگلے روز جمعہ کے دن تقریبا بارہ بجے پتہ چلا کی کار حادثے کا شکار ہوئی ہے جس کے بعد کار میں سوار چار بندوں میں سے تین محمد رفیق ولدمحمد، عبدلمجید ولدشریف، جان اللہ ولدمحمد موقعے پر جابحق ہوئے جبکہ موسی ولد عسی معجزانہ طور پر زخمی حالت میں زندہ تھا جس کو زخمی حالت میں گلگت منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جانبحق تینوں افرد کی لاشوں کو استور لایا گیا جانبحق تینوں افراد کا تعلق ایک ہی گاوں چونگرہ ٹھوکے دار سے تھا۔ جانبحق افرد کی تدفین کل صبح ان کے آبائی گاوں ٹھوکے دار کے قبرستان میں کی جائے گی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button