کھیل

گلگت بلتستان سُپر لیگ کا آغاز ہوگیا، 11 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں‌

گلگت ( فرمان کریم )گلگت بلتستان سپر لیگ کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب سٹی پارک گلگت میں منقعد ہو ئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل ثاقب محمود ملک تھے۔ گلگت بلتستان سپر لیگ میں گلگت بلتستان کے 10اضلاع سے 11 ٹیمں شرکت کر رہی ہیں۔ اس موقع پر تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا۔ جبکہ اسماعیلی اسکاوٹس دینور کے بینڈ، اور گلگت بلتستان اسکاوٹس اور روایتی دیسی بینڈز نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کے لئے یہ فخر کا موقع ہے کہ آج بہت سارے لوگوں کی کاوشوں سے اولین گلگت بلتستان سپر لیگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم ایونٹ کے انعقاد میں بہت سارے افراد کا ہاتھ ہے، جن میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز سرفہرست ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ، سیاسی قائدین اور تمام اضلاع کے عوام بھی اس کی کامیابی میں برابر شریک ہیٰں۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ نوجوانوں کو ایک صحت بخش مثبت موقع مل رہا ہے۔ انہو نے کہ کہ مجھے امید ہے کہ انشا اللہ مستقبل میں گلگت بلتستان کے کھلاڑی بھی پی ایس ایل اور قومی ٹیم میں کھیلیں گے۔

چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیازنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ذاتی کوششوں سے یوتھ کے لئے اس قسم کے مثبت سرگرمی کا انعقاد کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا سلوگن (نعرہ) منشیات سے بیزاری اور کھیلوں سے پیار ہے۔ گلگت بلتستان کے یوتھ کا ٹیلنٹ دوسرے صوبوں سے کم نہیں ہے۔ان یوتھ کی طرف دیکھا ہوں تو مجھے اعتماد نظر آیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں موقع فراہم کیا جائے ۔اس قسم کے موقع انشااللہ اگلے بھی فراہم کرے جائیں گے۔ اس ٹورنامنٹ کے بعد ہم ان یوتھ کے لئے فٹ بال اور والی بال کے کھیل کا انعقاد کر ینگے۔اس قسم کے مثبت سرگرمیوں میں اپنے یوتھ کو شامل کرتے رہیں گے۔یہ یوتھ نہ صرف پی ایس ایل میں بلکہ پورے ملک میں گلگت بلتستان کا نام روشن کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button