ہنزہ: نوروز فٹبال ٹورنامنٹ ناصر آباد کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لی
ہنزہ (بیورورپورٹ ) جشن نوروز کے حوالے سے جاری فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر، فائنل ناصرآباد بمقابلہ ڈورکھن ہوا ۔ فائنل انتہائی سنسنی خیز ہوا ۔دونوں ٹیمیوں کی کھلاڑیوں نے سبقت لینے کی بھر پور کوشش کی ۔ ناصر آباد ٹیم نے ایک گول سے ٹورنامنٹ اپنا نام کر لیا۔ جبکہ ڈورکھن ٹیم کوئی گول نہ کرسکی ۔اس فائنل ٹورنامنٹ کے چیف گیسٹ جاوید اقبال صدر پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ تھے ۔ صدر جاوید اقبال نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جشن نوروز ٹورنامنٹ کے حوالے سے علی حیدر سپورٹس کلب کو مبارک باد پیش کیا اس مشکل حالات میں اپنے مدد آپ کے تحت اس ٹورنامنٹ کو اختتام پذیر تک لائیں ۔ خراج تحسین کے مستحق ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس کیساتھ میرا بہت ہی دلچسپی ہے میں بھی والی بال شوٹنگ کی ایک اچھا کھلاڑی گزارا ہوں لگاتار دس سال ونر رہا ہوں ۔کھیل کا مقصد مذہبی ،لسانی تعصابات و اختلافات کو بھلاکر خطے میں پُر امن ماحول کو فروغ دینے والے اور اخوت بھائی چارہ ہمدردی عدل و انصاف غیر جانب داری قوت برداشت انسان دوست کی حوصلہ افزائی خطے کی ترقی میرٹ اور قانون کی بالادستی پر یقین کے جذبات کو پروان چڑھنا خطے کی حقیقی ترقی اور گلگت بلتستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں ہم اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ غیر اخلاقی سرگرمیوں سے دور رکھنے اور منشیات سے پاک رکھنے میں مدد ملتی ہیں اور نوجوانوں کو روزگار ملنے کا زریعہ بھی کھیل ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ ہمارے حکومت آئے ہوئے ڈھائی سال ہوا مخالف سیاسی جماعتیں بے بنیاد الزامات لگاکر اپنے سیاسی شہرت اور سیاسی دکان چمکانا چاہتے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ اور ہنزہ کیمپس عوام ہنزہ کا دیرنیہ خواہش تھا بہت سارے پارٹیاں آئی اور چلی گئی کسی پارٹی نے عوام ہنزہ کی چالیس سالہ دیرنیہ خواہش پوری نہ کرسکی ۔واحد جماعت ہے پاکستان مسلم لیگ ن قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف نے میرآف ہنزہ شیر ہنزہ کے نام سے عوام ہنزہ کو ڈسٹرکٹ اور ہنزہ کیمپس دیا۔ میر آف ہنزہ نے ڈسٹرکٹ ہنزہ کے لئے اربوں کے ترقیاتی منصوبے لائیں جس میں عطاآباد پاؤر منصوبہ میر آف ہنزہ اور شیر گلگت بلتستان کی کاوشوں سے جلد ٹینڈر کے مراحل تک پہنچے گا ۔ شیر گلگت بلتستان وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے پھسو گوجال میں چار میگاواٹ اور اُلتر نالے میں 500کلوواٹ اور دیگر پاؤر کے منصوبے منظور کرائیں ہیں اگر یہی ایک کارنامہ بطور مثال پیش کیا جائے تو بھی ن لیگ حکومت کی حسن کارکردگی ثابت ہوتا ہے ۔