شعر و ادب

حلقہ فروغ ادب شگر کے زیرِ اہتمام محفل مشاعرہ کا انعقاد

شگر(عابدشگری)اسسٹنٹ کمشنر شگر زین العابدین میرانی نے حلقہ فروغ ادب شگر کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محفل مشاعرہ اور دیگرادبی محفلیں یہاں کو لوگوں ادب سے وابستگی کا ثبوت ہے۔یہی محفلیں لوگوں کو ملانے اور آپس میں پیار بڑھانے کا بہتر ذریعہ ہے۔ شگر انتظامیہ اس طرح کی محفلوں اور سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کیساتھ سرپرستی بھی کرینگے۔ حلقہ فروغ ادب شگر کے زیر اہتمام جشن نوروز اور یوم پاکستان کے مناسبت سے میونسپل ہال شگر میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی میر محفل صدر حلقہ فروغ ادب شگر و بزرگ شاعر سید حسن حسرت تھے۔ جبکہ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شگر زین العابدین میرا نی تھے۔ محفک۔مشاعرے میں شگر کے نامور اور معروف شعراء نے شرکت کی اور بلتی اور اردو میں کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ اور وطن سے اپنے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا گیا۔ کلام پیش کرنے والوں میں فدا علی راہی،علی محمد خالص، فداحسین نشیمن، ، جمیل شیخ ،فدا محمد راہی ،شرافت حسین ناصر، عنایت علی حیدر، محمد حسین آرزو، آخوند حسین غمگین، امیر علی عاشق اور شکور علی شکور شامل تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button