فرداد عالم خوشوخت
یہ ایک نوجوان کا نام ہے ۔۔لمبورتا سا کا ٹ کا بدن ۔۔گول مٹول چہرہ ۔۔گنگریالے سرخ مائل بال ۔۔حسین قد کاٹ ۔۔۔چمکتی آنکھیں ۔۔مسکراہٹ بھرا چہرہ ۔۔شرین لہجہ ۔۔رنگین طبیعت ۔۔والدین کا لاڈلا ۔۔بھائیوں بہنوں کا چہیتا ۔۔بڑا گھرانہ ۔۔احساس رعونت سا ۔۔مرتبے کا خاص خیال ۔۔چون چون کا مربہ ۔۔فرداد عالم خوشوخت ۔۔۔کا تعلق ریاستی حکمران گھرانے سے ہے ۔۔متمول روایتی گھرانہ ہے۔۔ بڑا دسترخوان ۔۔والد صاحب ایک نمایان سماجی شخصیت ہیں انھوں نے اس چکاچوند کے دور میں بھی اپنے خاندان کو روایتی ہی رکھے ہیں ۔۔ایک بھائی خاندان سمیت سعودی عرب میں ۔۔دھن دولت۔۔جائداد ۔۔حویلی ۔۔پھول چمن ۔۔کھیت کھلیاں ۔۔مال میویشی ۔۔گاڑی بائک غرض کہ زندگی کی وہ ساری سہولیا ت جنہیں اس دنیا میں ضرورت ہوتی ہے میسر ہیں ۔۔فرداد چترال پولیس میں ہیں ۔۔پٹی کھٹی ڈیوٹیاں ادھر ادھر لگتی ہیں تو طمطراق سے جاتے ہیں ۔۔حلقہ احباب وسیع ہے پھر بھی افراد کا خاص خیال ہے کہ کند ہم جنس با ہم جنس پروآز ہو ۔۔فرداد مرنجان مرنج ہیں ۔۔اپنی ڈیوٹی میں بھی اپنی خاندانی روایت کا پاس خیال رکھتے ہیں ۔۔ڈیپارٹمنٹ میں آفیسروں کے نزدیک فورٹ پرنٹ پہ ہوتے ہیں ۔۔ایک فعال اور فرض شناس اہلکار کے طور پہ پہچانے جاتے ہیں ۔۔فطرت کا عاشق ہیں۔۔ٰ جنگل و صحراؤں کی سیر میں گلستانوں کا مزہ لیتے ہیں ۔۔ایک پیشہ ور شکاری ہیں ۔۔نیچر کا نظارہ اس کا محبوب مشعلہ ہے ۔۔وہ ہر لحاظ سے خوب سے خوب کی تلاش میں رہتا ہے ۔۔ایسے لوگ اکثر تنہا ہوتے ہیں کیونکہ وہ پرفکشنسٹ ہوتے ہیں ان کا معیار ان کا اپنا ہوتا ہے اس لئے ان کے معیار پہ پورا اُترنا آسان نہیں ہوتا ۔۔فرداد نے ابھی تک اپنی زندگی کے لئے ساتھی کا انتخاب نہیں کیا ۔۔اس کے دن رات اس بارات کے انتظار میں گزرتے ہیں ۔۔فرداد زندہ دل ہیں ۔۔اگر دوستوں کے لئے قربانی کا موقع آئے تو وہ سب سے پہلے میدان میں کودتے ہیں ۔۔ایک دفعہ اس کے ایک دوست کا موبائل فون خراب ہوا تو وہ دو دن بھی انتظار نہ کر سکا ۔۔قیمتی موبائل سیٹ خرید کے دیا میرے پوچھنے پہ کہا ۔۔بھائی جان میں اپنے ساتھی کو بغیر موبائل کے کیسے دیکھ سکتا ہوں ۔۔مجھے رب نے اگر دولت دی ہے تو یہ کس لئے ۔۔مجھے اس کی وفا پہ پیار آیا ۔۔انسانوں کے اس ہجوم میں وفا کے موتی اور کردار کے پھول ڈھونڈن نکالنا اسان کام نہیں ۔۔کیوں کہ یہ مادہ پرستی کا دور ہے اور دھن دولت نے ان سب کو مٹا دیا ہے ۔۔انسانوں کی آنکھوں پہ دولت اور خود عرضی کا پردہ پڑ گیا ہے ۔۔۔ایسے میں مخلص دوست کا ملنا اسان نہیں ۔۔فرداد روایتی چترالی ہیں ۔۔لہجے میں ٹکسالی کھوار کی مٹھاس ہوتی ہے القاب و اداب کا خاص خیال رکھتا ہے ۔۔رشتہ داروں کی عزت وا حترام میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ۔۔ایک بیباک اوربا نکے دوست ہیں ۔۔کچھ کرنے پہ آتے ہیں تو دیر نہیں لگاتے ۔۔فرداد کا دل کھلے سمندر جیسا ہے اس کے احساسات کے آکاش پر کوئی چیز بوجھ نہیں لگتا ۔۔کوئی درد اس کے قریب پھٹتا ہی نہیں ۔۔اس کو رومانس پسند ہے ہر کہیں خوبصورتی ڈھونڈتا ہے ۔۔اس کا نظریہ ہے کہ خوبصورتی تاج محل میں ہو یا کسی چہرے میں اپنا اثر ضرور رکھتا ہے ۔۔فرداد نیچر کا بڑا قاری ہے ۔۔کائنات کا مطالعہ اس کا مشعلہ ہے ۔۔فرداد کی بعض معصوم ادائیں ہیں جن پہ پیار آتا ہے ۔۔اکثر دفعہ یار لوگ اس کو الفاظ کی جنگ میں ہراتے ہیں ۔۔وہ پیار اور ہنسی کا قائل ہے اور چاہتا ہے کہ اس کی زندگی اور پیاری ہو ۔۔وہ خوش لباس اور خوش خوراک ہے ۔۔بدن موٹاپے کی طرف مائل ہے اس لئے یار لو گ اس کو کوستے ہیں ۔۔ا س کی شخصیت دیکھ کر لگتا ہے کہ کھیلوں کا بے تاج بادشاہ ہے لیکن وہ کوئی کھیل شوق سے نہیں کھیلتا بس شکار اس کا مشغلہ ہے ۔۔پھولوں سے شغف ہے ۔۔مہمان نواز غضب کا ہے ۔۔اپنا دسترخوان انواغ و اقسام کی نعمتوں سے بھر دیتا ہے ۔۔زندگی میں ایسی لوگوں کی صحبت نعمت سے کم نہیں ہوتی ۔۔انسانیت کے اس گلشن میں بعض پھول ہوتی جن کی خوشبو اس کائنات کو معطر رکھتی ہے ۔۔۔فرداد ایک لحاظ سے پھول ہے ۔۔۔۔۔