عوامی مسائل

زمینوں کی سرکاری قیمت بڑھائے بغیر گرلز ڈگری کالج شگر اور فٹبال گراونڈ کی تعیمر پر عوامی ردِ عمل سامنے آئے گا، کاچو ذوالفقار علیخان

شگر( نامہ نگار)ممتاز سماجی رہنماء کاچو ذوالفقار علی خان نے کہا ہے کہ سرکاری طور زمینوں کی قیمتوں میں اضافے کے بغیر موجودہ ریٹ پر گرلز ڈگری کالج اور فٹ بال گراؤنڈ کو زرعی اراضی پر تعمیرات سے عوام کے شدید رد عمل کا سامنا ہوسکتا ہے لہذا انہیں خالصہ سرکار پر تعمیر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی زمین پر گراؤنڈ کیلئے سائیٹ سلیکشن سمجھ سے بالاتر اور مقامی افراد اس کے شدید مخالف ہے۔شگر سنٹر میں لوگوں کے پاس محدود زرعی زمین موجود ہے جہاں سرکاری عمارات اور دیگر تعمیرات سے عوامی ان زرعی اراضیوں سے بھی ہاتھ دھو کر بیٹھنے پر مجبور ہونگے۔اس وقت شگر سنٹر میں ایک کنال زمین کی قیمت 40لاکھ سے زائد ہے لیکن سرکاری طور صرف450000روپے مختص ہے۔ جوکہ عوام کیساتھ ظلم ہے۔ اگر سرکاری عمارتوں اور دیگر تعمیرات کو انہی ایریاز میں کرنا لازمی ہے تو سرکاری طور زمینوں کی قیمت بڑھاکر 400000کا روپے کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button