چترال(بشیر حسین آزاد) بندوبست چترال آخری مرحلے میں داخل ہوگیا،لٹھا سازی کا عمل شروع ہوگیا موضع شیدی کا پہلا لٹھا تیار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چترال میں بندوبستی کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ۔پرچہ کتھونی کی تقسیم اور ریکارڈ پر اُٹھائے جانے والے اعتراضات پر کاروائی اور یکارڈ کی درستگی کا عمل جاری ہے۔جبکہ پرت سرکار (اصل) نقشے کی نقل یعنی پرت پٹوار یا لٹھا بنانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔اس موقع پر سٹلمنٹ افیسر چترال سید مظہر علی شاہ نے عوام سے اپیل کیا کہ بندوبستی ریکارڈ کی درستگی کے لئے بندوبستی عملے سے مکمل تعاون کریں۔ موقع پر چترال کے میڈیا نمائندے اور سینگور کے عوام بھی دفتر پٹواریان تکمیل گھر چترال میں بڑی تعداد میں موجود تھے۔سید مظہر علی شاہ نے بندوبستی عملے کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کو اپنا معیار بنائیں۔یہ سارے مرحلے سب ڈویژن چترال میں شروع ہوچکا ہے جبکہ سب ڈویژن مستوج میں کام بندوبست کافی حد تک بقایا ہے جس پر بہت جلد کام شروع کیا جائیگا۔
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔
متعلقہ
پی ٹی سی ایل کا مین کیبل سڑک کے کنارے کھلے آسمان تلے پڑا ہے، پہاڑی سے پھتر گرنے سے تار جگہہ جگہہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔ عوام فون کی سہولت سے محروم
فروری 6, 2015
چترال: غیر سرکاری نتائج میں اب تک مذہبی جماعتوں نے 24ارکان کے ایوان میں13نشستیں جیت لیے
مئی 31, 2015
یہ بھی پڑھیں
Close