شعر و ادب

فکر سوشل فورم اور کاروانِ امین اللہ کے تعاون سے قائد اعظم پبلک سکول سکردو میں مقابلہ نعت و منقبت کا انعقاد

سکردو(پ۔ر) قائد اعظم پبلک سکول سکردو میں فکر سوشل فورم اور کاروان امین اللہ کے تعاون سے منعقدہ مقابلہ نعت و منقبت میں 70 کے قریب طلبا و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا جبکہ 10 طلبہ نے شعر و شاعری کے مقابلے میں بھی شرکت کی۔۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین فکر سوشل فورم ذیشان مہدی نے کہا کہ قائد اعظم پبلک سکول کے طلبہ بہت باصلاحیت ہیں، ایک دن کی تیاری کے ساتھ مقابلے میں شریک طلبہ نے حاضرین کو حیرت زدہ کر دیا، اگر ان کو مزید مواقع دیئے جائیں تو ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، انہوں نے کہا کہ قائد اعظم پبلک سکول کے ساتھ مل کر اس طرح کی مزید تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ، انہوں نے سکول کے پرنسپل اور اساتذہ کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی، اس موقع پر سکول کے پرنسپل محمد تقی نے طلبہ کی حوصلہ افزائی پر فکر سوشل فورم اور کاروان امین اللہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں چیئرمین فکر سوشل فورم ذیشان مہدی ، کاروان امین اللہ کے منیجر علی کامل، قائد اعظم پبلک سکول کے پرنسپل محمد تقی ، فکر کے سکریٹری فنانس رضا قصیر نے پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button