خبریں

برکت جمیل صحافی پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت پیش کرے، ورنہ استور پریس کلب ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی

استور ( پ۔ر) استور پریس کلب کا ایک ہنگامی اجلاس صدر پریس کلب استور سبخان سہیل کی زیر صدارت  منعقد ہوا۔ اجلاس میں پریس کلب کےنائب صدر رفیع اللہ خان آفریدی، جنرل سیکرٹری عابد حسین پروانہ ۔انفارمشن سیکریٹری ظفر عباس، فرید اللہ خان آفریدی اور شمس الرحمن سمیت دیگر تمام صحافیوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں گزشتہ دونوں پارلیمانی سیکریٹری ہیلتھ برکت جمیل کی جانب سےسوشل میڈیا پر سینئر صحافی رفیع اللہ خان آفریدی پر لگائے من گھڑت الزامات پر بحث کی گئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمانی سیکریٹری ہیلتھ برکت جمیل نے جو الزامات سنیر صحافی رفیع اللہ خان آفریدی پر لگائے ہیں اس سلسلے میں جو بھی ثبوت اس کے خلاف موجود ہیں وہ ایک ہفتے کے اندر پریس کلب کے حالے کرے۔ اگر الزامات ثابت ہوتے ہیں تو پریس کلب صحافی کے خلاف ایکشن لیتے ہوے ان کی بنیادی رکنیت ختم کرے گی۔ اور اگر الزامات کے ثبوت فراہم نہیں کئے گئے تو اس صورت میں پریس کلب موصوف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔

صحافیوں پر من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، اور کسی صحافی کو بھی ایسی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ صحافت کی آڑ میں ذاتی مفادات کی جنگ لڑے۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ استور کے صحافیوں نے ہمیشہ مشکل حالت میں استور کی تعمیرو ترقی کے لیے اور علاقے کی عوام کی آواز بن کر علاقے کی بہترین ترجمانی کی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button