گھڑی باغ گلگت میںپاکستان پیپلز پارٹی نے رکنیت سازی کیمپ کا آغاز کردیا، الیکشن کمشنر کو ہٹانے پر سخت ردِ عمل کا اعلان
گلگت ( پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی گلگت اور سب ڈویژن کے زیر اہتمام آج بے نظیرچوک میں پیپلز پارٹی کی رکینت سازی کیمپ لگایا جا رہا ہے سب ڈویژن کے صدر کریم خان سٹی گلگت کے صدر شہزاد نوری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی رکنیت سازی مہم میں گلگت شہر میں جاری رہے گی اور گلگت شہر کے تمام محلوں تک رکنیت سازی کرینگے ۔
ایک پریس ریلیز میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سنیر نائب صدر جمیل احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو ہٹایا گیا تو شدید رد عمل آئے گا الیکشن کمشنر کی تعیناتی اگلی آنے والے حکومت کریں گی تو ایک غیر جانبدار شخص چیف الیکشن کمشنر ہوگا اور وہ گلگت بلتستان میں صاف اور شفاف بلدیاتی انتخابات سمیت آنے والے عام انتخابات کرائے گا اگر مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت الیکشن کمشنر کی تعیناتی کرے گی تو اپنے کسی متوالے کی تعیناتی عمل میں لائے گی اور وہ ان کی چابی کے بغیر نہیں چلے گا اسی لئے موجودہ وقت میں الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو نہیں ہٹایا جائے اگر مسلم لیگ ن ایسا کرے گی تو پیپلز پارٹی گلگت بلتستان دیگر جماعتوں سے ملکر شدید رد عمل دے گی کیونکہ ن لیگ مشن میرٹ پر کوئی کام کرنا نہیں ہے انکا مشن صرف میرٹ کی پامالی ٹھیکوں میں بندربانٹ اور ادادوں میں بیڈ گورننس دینا ہے انہوں نے اس موقعے پر مزید کہاکہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت غیر منتخب لوگوں کے حوالے سے وہ غیر منتخب لوگ عوامی نوعیت کے فیصلے نہیں بلکہ اپنی ذاتی مفادات کو مند نظر رکھ کر فیصلے کر رہے ہیں جوبراہ راست حفیظ الرحمن کو کرپشن کی مد میں فائدہ پہنچارہے ہیں صوبائی سنیر نائب صدر جمیل احمد نے مزید کہا کہ حفیظ سرکار عوام کو تعمیر و ترقی کا سبز باغ دیکھا کر پیسے بٹور رہے ہیں مگر عوام سمجھ چکی ہے کہ حفیظ سرکار الطاف حسین کی پارٹی کا دوسرا روپ ہے جو صرف بھتہ لینے سمیت اداروں کو بلیک میل کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کا گزشتہ دنوں اپنے استفے صوبائی حکومت کو پیش کرنا حکومتی شعبہ ہیلتھ میں اصلاحات لانے کی شور مچانے کا منہ بولتا ثبوت ہے حفیظ اگر اپنے عزیز بھائی سمیت چھ مزید ڈاکٹرز کو مستقل کر سکتا ہے تو ان کنٹریکٹ ڈاکٹرز کا کیا قصور ہے جو گزشتہ 2 سے ڈھائی سال تک اپنے خدمات سرانجام دیں رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان ہرمسلے پر آواز اٹھاتے رہے گی اور مسائل کا نشاندہی کرتے رہے گی.