سیاست

غیر قانون ٹیکس نفاذ کی سفارش کر کے حکومت نے عوام کو دھوکا دیا ہے، راجہ جہانزیب

یاسین (معراج علی عباسی ) ممبرقانون سازاسمبلی ورہنماپاکستان تحریک انصاف راجہ جہانذ یب نے کہا ہے کہ ن لیک کی صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام پر ایک مرتبہ پھرغیرقانونی ٹیکس نافذکرنے کی سفارش کرکے گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ دھوکاکیا ہے ۔اگر صوبائی حکومت کے جانب سے عوامی خواہشات کے برعکس زبردستی ٹیکس نافذکی گئی تو بھرپورمزاحمت کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں گلگت بلتستان کے عوام پر کسی بھی قسم کی ٹیکس غیرقانونی ہے ۔صوبائی حکومت کے جانب سے اپنے عیاشیوں کے لیے عوام پر ٹیکس لگانے کی کوشش کو ہم نہ صرف مسترد کرتے ہے بلکہ ہرفورم میں ڈاٹ کر مخالفت کرنے کے لیے تیار ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے غیرضروری طور پر کابینہ میں مشیروں کی ایک فوج جمع کررکھا ہے ۔ان مشیروں کے اخراجات پوراکرنے کے لیے غیریب عوام پر ٹیکس لگاناشروغ کیا ہے ۔14 لاکھ کی آبادی والے صوبے میں نصب درجن سے زیادہ مشروں کی تعیناتی سرکاری خزانے پر بلاوجہ بوجھ کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ ہم ٹیکس کے حوالے سے گلگت بلتستان کے غیریب عوام کے ساتھ کھڑے ہے ۔حکومت عوامی کے جانب سے آنے والی ردعمل سے قبل عوامی خواہشات کااحترام کرتے ہوئے گلگت بلتستان کو مکمل آئینی حقوق ملنے سے پہلے کسی بھی غیرقانونی ٹیکس نافذکرنے سے بعض رہے ۔ انہوں کہا کہ ٹیکس کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام ایک پیچ پر ہے ہماری ایک ہی آواز ہے کہ ہم غیرقانونی ٹیکس کو ہرگز قبول نہیں رینگے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ٹیکس کی سفارش کرکے عوام کے ساتھ دوکھ کیا ہے ۔ہم ٹکسزکے حوالے سے حکومتی مسودئے کو درد کرتے ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button