ہائی سکول کشمل شگر میںیوم پاکستان اور یومِ والدین کی تقریب منعقد
شگر(عابدشگری)یوم پاکستان اور یوم والدین کی مناسبت سے ہائی سکول کشمل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبرقانون ساز اسمبلی عمران ندیم نے کہا ہے کہ شگر میں معیار تعلیم عام کرنا میری خواہش ہے اور اس خواہش کی تکمیل کے لئے دن رات کوشان ہوں اگر اللہ نے شگر کی خدمت کا موقع دیا تو شگر کے کونے کونے میں تعلیمی ادارے قائم کریں گے اور کوئی ایسا علاقہ باقی نہیں رہنے دوں گا جہاں تعلیمی ادارے کا وجود نہ ہو ی۔ انہوں نے کہ اللہ کے حکم اور علاقے کے لوگوں کی خلوص کی وجہ سے مجھے جب بھی عوامی خدمت کاموقع ہاتھ آیا شگر کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار اداکیا ہے اور آئیندہ بھی شگر کی تعمیر وترقی کے حوالے سے جد دجہد کو جاری رکھوں گا انہوں نے کہا کہ شگر کو پڑھا لکھا ضلع بنانا میری تمنا ہے اور اسی جذبے کے تحت کام کررہاہوں انہوں نے کہا کہ سکول کا اعلان کرنا مشکل نہیں ہے لیکن اس اعلان کردہ سکول کی عمارت کے ساتھ ساتھ اس کے لئے ضروری اسٹاف کی فوری انتظام کرنا مشکل ہوتا ہے اس لئے جس سکول کا اعلان کیا ہے اس کی منظوری بھی لایا ہوں انہوں نے کہا کہ پہلے پورے شگر میں ایک گرلز مڈل اور 3بوائر مڈل سکول تھے آج الحمداللہ سے ایک انٹر کالج ،گرلز ڈگری کالج ،8بوائز او ر 4گرلز ہائی سکول چل رہی ہے اور جون تک مزید 5 پرائمری سکول کا ٹینڈر ہوگا اس وقت 5سے 6سکو ل زیر تعمیر ہے اس طرح آئندہ پانچ سے چھ سالوں میں شگر کا کوئی کونہ باقی نہیں رہے گا جہاں سکول نہ ہو انہوں نے کشمل مڈل سکول کی منظوری بھی اپنے دور اقتدار میں لایا تھا اور اسے منظور شدہ ہائی سکول بنانے میں میں اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے اور وہ دن دور نہیں جب کشمل کے عوام کے لئے ہائی سکول کی منظوری لایا جائے انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت میں کوئی بھی منصوبہ شگر کے حصے میں نہیں آسکا اور تعلیمی میدان میں کوئی بلڈنگ بھی نہیں بنا سکا جس کے باعث اساتذہ کی کمی کا سامنا ہے اور عنقریب 36اساتذہ بھرتی ہوکے شگر پہنچیں گے تو اساتذہ کی کمی کسی حد تک کم ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام میں اچھے کو اچھا اور برے کو برا کہنے کی تمیز ختم ہوگئی ہے جس کے باعث شگر ترقی کرنے کی بجائے تزلی کا شکار ہے اسے ہم سب نے مل کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم تعلیمات ضلع شگر محمد نذیر نے کہا کہ محکمہ تعلیم شگر دن رات شگر میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ فرزند شگر ہونے کے ناطے میں شگر کے چپے چپے کا علم ہے اس لئے میری کوشش ہے کہ محکمہ تعلیم شگر کو ایک درست سمت پر لائیں جس کے لئے سزا وجزا کا نظام متعارف کرایا ہے جس کے باعث نظام تعلیم میں کافی بہتری آئی ہے اور عوام کا اعتماد بھی بحال ہونے لگا ہے محکمہ تعلیم پر عوام کا اعتما د بحال ہونے کی وجہ سے سکولوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے جس کے باعث سکولوں کو فرنیچر کا مسئلہ درپیش تھا جسے حل کرلیا گیا اور فرنیچر کی ایک کھیپ پہنچ گئی ہے جسے ضرورت کے مطابق سکولوں کو فراہم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام تعاون کریں تو تعلیمی میدان میں شگر ایک مثالی ضلع بنا کر دم لیں گے ۔تقریب خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر ہائی سکول کشمل شگر محمد خان نے مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے سکول کی کارکردگی اور مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہائی سکول کشمل کمیونٹی کی تعاون سے چلارہے ہیں۔ کیونکہ اس خطے کی لڑکیوں کیلئے قریب ترین ہائی سکول 10کلومیٹر دور واقع ہونے کی وجہ سے مڈل کے بعد تعلیم کو خیرآباد کہنے پر مجبور تھے۔ جس کی وجہ سے محکمہ ایجوکیشن شگر اور مقامی افراد کی تعاؤن سے چلایا گیا۔ لیکن گوناگوں مسائل کا سامنا ہے۔امید ہے محکمہ کے اعلیٰ حکام اور ممبر اسمبلی علاقے میں واقع اس اکلوتا تعلیمی ادارے کی زبوں حالی کو دور کرنے کیلئے کردار ادا کرینگے۔تقریب سے سکول کی بچیوں اور بچوں نے ملی نغمے ،ترانے اور تقاریر پیش کئے۔