اہم ترین

حکومت متعصب ہے، ایک طرف خالصہ سرکار کے نام پر قبضہ ہورہاہے، دوسری طرف پتھروں کے معاوضے دیے جارہے ہیں، آغا راحت

شگر(عابدشگری)امام جمعہ والجماعت جامع مسجدامامیہ گلگت و قائد گلگت بلتستان آغا راحت الحسینی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تعصب سے بھری ہوئی ہے۔ اور ایک خاص مسلک کیساتھ ان کی تعصبانہ پالیسی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ اس حکومت کے دور میں گلگت بلتستان کے عوام پر جتنے ظلم ہوے ہیں ان کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ ایک صوبے میں دو قسم کے قوانین نافذ ہیں۔ ایک جانب خالصہ سرکار کے نام پر عوام پر زمینیں تنگ کی جارہی ہیں، تو دوسری جانب پہاڑوں اور پتھروں کا بھی معاوضہ دیا جارہاہے۔گلگت بلتستان کی زمینیں عوام کی ملکیت ہیں۔اگر حکومت ان زمینوں کا معاوضہ ادا نہیں کرے گی تو عوام مفت میں زمین نہیں دینگے۔

امام بارگاہ حیدریہ واقع حیدری محلہ مرکنجہ میں جشن ولادت مولود کعبہ کی مناسبت سےمنعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہیں نے مزید کہا کہ امام علی ؑ کا پیغام عدل اور انصاف ہے۔ آپ ؑ کا ایمان کامل تھا اور آپ نے اپنے پیروکاروں کو عدل کی تعلیم دی ہے۔ آپ کعبے میں پیدا ہوے اور مسجد میں شہادت پائی ۔آپ فخر کائنات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت ایک متعصبانہ پالیسی کیساتھ حکومت کررہی ہے۔ اس حکومت سے کسی قسم کے انصاف اور عدل کی توقع نہیں ہے۔ اس حکومت کے دور میں ہم پر جو ظلم ہوا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ہم سے ہماری زمینیں خالصہ سرکار کے نام پر چھین کر بندر بانٹ کیا جارہا تھا، لیکن عوامی ایکشن کمیٹی کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی ہمارے علاقے کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس اور خالصہ سرکار والی پالیسی متعصبانہ پالیسی ہے۔ اس کے خلاف اب حکومت کے اندر سے ہی آوازیں آرہی ہیں۔ ہماری زمینیں ہماری اپنی ملکیت ہیں اور یہاں کوئی خالصہ سرکار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرفہ تھنگ پر حق شگر کے عوام کا ہے اس پر سکردو اور دیگر علاقوں کا کوئی حق نہیں۔حکومت ایک سازش کے تحت ہماری درمیان نااتفاقی پیدا کرکے ان زمینوں پر قابض ہونا چاہتی ہے۔ ہم آپس میں اتفاق و اتحاد پیدا کر کے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادینگے۔اب وقت آچکا ہے کہ ان زمینوں کو عوام میں تقسیم کیا جائے۔حکومت اگر ان زمینوں پر تعمیرات کرناچاہتے ہیں تو عوام کو معاوضہ دے۔ بغیر معاوضہ ایک انچ زمین نہیں ملے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button