عوامی مسائل

ملازمین غائب:‌بزرگ پینشنرز نے احتجاجا خزانہ روڑ بلاک کردیا

گلگت( سٹاف رپورٹر)درجن بزرگ خواتین و مرد پنشنر نے قومی خزانہ آفس کے باہر احتجاج کیا۔ بزرگ پنشنر نے محکمہ خزانہ میں ملازمین کی عدم موجودگی کے خلاف خزانہ روڈ بلاک کیا۔ پنشنر کا کہنا تھا کہ محکمہ خزانہ کے ملازمین دفتر میں حاضر نہیں ہو تے ہیں جس کے باعث پنشن کے حصول کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے خزانہ آفس کا چکر لگا تے ہیں لیکن دن 11بجے تک ملازمین آفس میں موجود نہیں ہو تے ہیں جو کہ بزرگ پنشنر کے ساتھ مذاق ہے۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے عمر بھی سرکار کی خدمت کی ہے جبکہ عمر کے اس حصے میں عملہ ہمارے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔ اگر محکمہ خزانہ کے ملازمین نے اپنی رویہ نہیں بدلا تو چیف سیکرٹری آفس کے باہر احتجاج کرنیگے۔پیشنر نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ خزانہ کے ملازمین کے خلاف قانونی کا روائی کی جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button