عوامی مسائل

نگر:‌ویگن اور ٹیکسی کے اڈے کی بحالی کے لئے تین دنوں‌میں‌سفارشات دینے کی ہدایت

نگر ( اقبال راجوا) ایس ایس پی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید یاسر شاہ اور ماتحت عملہ ضلع نگر کے مین ٹاؤن میں ویگن اور ٹیکسی اڈہ بحالی کے لئے سائٹ کا معائینہ،ویگن ایسوسی ایشن نگر(VAN ) اور عمائدین سے مشاورت مکمل کر لی۔ ویگن ایسو سی ایشن نگر (VAN ) کے مالکان اور ٹیکسی ڈرائیورز کو تین دن میں اڈے کی قیام کیلئے حتمی سفارشات ، مسافروں کو اڈے اور سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام تجاویز اور اصول و ضوابط تحریری طور پر جمع کرنے کی ہدایت کی ۔ ایس ایس پی سید سجاد شاہ نے کمیونیٹی افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور مسافروں کو سہولیات دینے کے لئے اڈے کا قیام نہایت لازمی ہے اس لئے آج ہم عوامی سہولیات کے مدنظر اڈے بحالی کے لے لائحہ عمل ترتتیب دینے آئے ہیں ۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عملے کے دیگرساتھ عملے کے ساتھ عمائدین نے مشاورت مکمل کی ۔ ایس ایس پی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اڈے کے لئے مختلف جگہوں کا جائزہ بھی لیا۔ ملک مارکیٹ سے متصل ایریاء میں سابقہ اڈے کو مسافروں کی سہولت کے لئے تزئین و آرائیش کے بعد اففتاح کردیا جائے گا۔ انہوں نے ویگن ایسو سی ایشن نگر کے عہدیداروں کو ہدایات دیں کی وہ مسافروں کو سہولیات پہنچانے کے لئے ہر قسم کے اقدامات کریں ۔ اڈے میں واش روم،مسافروں کے لئے انتظار گاہ اور پینے کے لئے صاف کی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کیں ۔ کمیونیٹی افراد نے تجویز پیش کی کہ ویگن اڈے کا قیام انتہائی لازمی ہے اس اڈے کا قیام تین سال قبل عمل میں لایا گیا تھا تا ہم ۲۰۱۵ کے عام انتخابات مہم کے داران کریم سینٹر میں قائم اڈے کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم کیا گیا تھا لیکن اب اڈے کی بحالی کا قیام کے لئے منصوبہ بندی محکمہء ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نگر کا نہایت احسن اقدام ہے ۔ کمیونٹی افراد نے مطالبہ پیش کیا کہ اڈے سے گلگت اور ہنزہ سمیت ٹیکسی کرایہ جات وقت کے تصرف کے لحاظ سے طے ہونا چاہیئے ایسا کوئی سسٹم موجود نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکسی مالکان من مانے کرائی وصولنے سمیت زاتی گاڑیوں کو ٹیکسی اور مسافر گاڑیوں کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں جسسے ویگن مالکان کی شدید حق تلفی ہوتی ہے اسلئے ضروری یہ ہے کہ اڈے سے مسافروں کو مختلف مقامات ت لیجانے اور لانے والی ٹیکسیوں کو ٹیکسی کیپ دینے سمیت کرائے بھی مقرر کر لئے جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button