سیاست

شہید بھٹو پاکستان اور گلگت بلتستان کے محسن ہیں، انہوں‌نے عوام کو جینے کا سلیقہ سکھایا:‌عمران ندیم کا شگر میں خطاب

شگر(عابد شگری) شہید ذوالفقار علی بھٹو محسن پاکستان اور محسن گلگت بلتستان ہے انہوں نے عوام کو جینے کا سلیقہ سکھایا۔بھٹو ایک شخص کا نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام ہے اور اس نظرئیے کو دنیاکی کوئی بھی طاقت ختم نہیں کرسکتا ۔پاکستان د شمن قوتوں نے انہیں عوام سے محبت اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی جرم میں شہید کردیا۔ ورنہ آج پاکستان ایشیائی ٹائیگر بن چکا ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار شگر میں ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی عمران ندیم ، پی پی شگر کے صدر راجہ حیدرعلیخان پی پی شگر کے رہنماؤں غلام عباس شگری،غلام محمد اور دیگر نے کہا۔پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذاولفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر شگر میں تقریب منعقد ہوئی جس درجنوں جیالوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پر شہید زاولفقار علی بھٹو کے ختم نہ ہونیوالے احسانات ہیں اور گلگت بلتستان کے عوام کو بھٹو کا احسان مند ہونا چائیے جن کی بدولت گلگت بلتستان کے عوام کو اپنے حقوق مانگنے کا سلیقہ آیا ، گلگت بلتستان سے کالے قانون ایف سی آر کا خاتمہ اور گندم سمیت دیگر اشیاء پر سبسڈی ان کا عوام کیساتھ والہانہ محبت کا ثبوت ہیں۔ذوالفقار علی بھٹوکا قصور یہ تھا کہ انہو ں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔انہوں نے عوام کو جینے کا سلیقہ سکھایا۔ اور مسلم دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا لیکن ملک دشمن قوتوں سے ان کا یہ کردار برداشت نہ ہوسکا اور ایک آمر نے غیروں کیا شارے پر انہیں شہید کردیا۔لیکن انکا مشن کبھی ختم نہ کرسکا۔مقررین نے کہاکہ پارٹی قائد نے جو فلسفہ دیا ہے ان پر عمل کرنے کی ہر کارکن کو ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو ہر آمر نے ختم کرنے کی کوشش کی لیکن ان تمام آمروں کی کوششیں رائگاں گئی ہے اور مخالفین کی تمام تر مخالفتوں کے باجود پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں منظم ہورہی ہے اور پارٹی چیرمین اپنے نانا کی مشن کو ہر صورت میں پورا کرکے ان کی خوابوں کی تعبیر کریں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button