سیاست

بلتستان میں پر امن ماحول کے قیام کے لئے حکومتی اداروں کا ساتھ دیں گے، علما کی انتظامیہ کو یقین دہانی

سکردو (پ ر)بلتستان میں پرامن ماحول کے قیام کے لیے سکردو کے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام حکومتی اداروں بلخصو ص ضلعی انتطامیہ سے بھرپور تعاون کرینگے ۔ ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی سے مشاورت کا سلسلہ قائم و دائم رکھا جائے گا۔ انتطامیہ نے علاقے میں امن و آمان کی بہتر ی کے لیے جو مثبت اقدامات کیے ہیں اس سے علاقے میں بہتر ماحول کے قیام میں مدد ملے گی ۔

ان خیالات کے اظہار بلتستان کے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے آج سکردو میں ڈپٹی کمشنر سکردو ڈاکڑ فہد ممتاز کی صدارت میں منعقد ایک اہم اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی سکردو راجہ مرزہ حسن ،اسسٹنٹ کمشنر سکردو عدیل حیدر اور میڈیا کے نمائیندو ں کے علاوہ تمام مکاتب فکر اہل تشیع ، اہل سنت ، اہل حدیث، شیعہ امامیہ، صوفیہ نوربخشہ ،صوفیہ امامیہ کے علمائے کرام اور قائدین نے شرکت کیں۔ ا جلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکڑ فہد ممتاز نے کہا کہ بلتستان کا پرامن خطہ پورے ملک کے لیے امن کے حوالے سے نمایاں رہا ہے اور گزشتہ تین چار سالوں سے علاقے میں نہایت ہی پرامن ماحول قائم ہے ۔علاقے کے امن میں بلتستان کے معروف علمائے کرام کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے ۔اور علاقے کے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے درمیان بہتر ہم آہنگی اس بات کی دلیل ہے کہ انہوں نے ہمیشہ تمام فروعی اختلافات سے بالاتر ہوکر علاقے میں قیام امن کے لیے اولیت دی ۔ حکومت علاقے کے علمائے کرام کی ان کوشیشوں کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ اور علاقے کے علمائے کرام کے ساتھ ہمیشہ مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ علاقے میں پیش آنے والے واقعات اور تعمیر و ترقی کے حوالے سے علمائے کرام کی تجاویز کو اولیت دی جائے گی۔ تاکہ علاقے کے پرامن ماحول کو ہمیشہ قائم و دائم رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے اندر پرامن حالات ہیں اور شرپسند عناصر کے خلاف کہٹری نگرانی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ باہر سے آنے والوں پر بھی انتطامیہ کہڑی نگرانی کرکے گی اور شہر کے اندر اسد عاشور کے دوران سخت چیکنگ کا نظام جاری رہے گا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی سکردو راجہ مرزہ حسن نے کہا کہ آج کااجلاس علمائے کرام کے ساتھ ساتھ ملاقات کا تھا۔اور آئیندہ سے بھی علمائے کرام اور علاقے کے معززین سے مشاورتی اجلاس جاری رہینگے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس نے شہر میں چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں گزشتہ چند عرصے کے دوران شہر میں چوری کی آٹھ وارتوں میں سے سات وارداتوں کا سراغ لگا کر بعض اہم چوری کی وراتوں میں ملوث افرادپکڑے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے مے رات کو موبائل گشت کے لیے چارنئی موٹر سائیکلیں بھی پولیس جوانوں کو فراہم کی گئی ہیں جوکہ رات کے وقت موبائل ڈئیوٹی د ے رہے ہیں ۔

منشیات کے حوالے سے زکر کر تے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں پر موثرکارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ کالے شیشے اور بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی موثر کارروائی جاری ہے۔ اس موقع پر امن کمیٹی کے ممبران نے شہر میں چوری کی وارداتوں کے علاوہ منشیات فروشو ں کے ساتھ ساتھ بڑی گاڑیوں میں کالے شیشے کے استعمال اور ان گاڑیوں کی سخت چیکنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا علاقے میں ٹریفیک کے مسائل اور دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے حکومتی رٹ کو قائم رکھنے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا ہے۔اجلاس میں علمائے کرام نے گلگت سکردو روڑ میں بھی پولیس چیکنگ کی زیادہ ضرورت پر زور دیا اجلاس کے اخر میں اغا مظاہرحسین موسوی نے ملک کی سربلندی ،سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں انہوں نے مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کے درمیان اتحاد اور اتفاق کے لیے بھی خصوصی دعا کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button