تعلیم

ڈائریکٹر تعلیم دیامر ریجن امیر خان مدت ملازمت پوری ہونے پر سبکدوش ہوگئے

چلاس(بیورورپورٹ)ڈائریکٹر دیامر ریجن امیر خان مدت ملازمت سے سبکدوش ہوگئے ،ان کی اعزاز میں چلاس کے مقامی ہوٹل میں محکمہ ایجوکیشن نے ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا ۔تقریب میں ضلع بھر سے اہم شخصیات سمیت سرکاری آفسران کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فقیر اللہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سبکدوش ڈائریکٹر امیر خان کی خدمات کو سراہا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی امیر خان نے کہا کہ دیامر کے لوگوں نے بہت عزت دی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،یہاں کے لوگوں نے محکمہ تعلیم کی تعمیر و ترقی کیلئے میرا ساتھ دیا جس کی بدولت دیامر میں تعلیمی نظام بہتری کی جانب گامزن ہوا ۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں محکمہ ایجوکیشن کے اند مزید اصلاحات کی ضرورت ہے ،تمام آساتذہ اپنے پیشے سے وابستہ رہتے ہوئے اپنی توجہ بچوں کے مستقبل پر مرکوز رکھیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پلاننگ مجید خان، ڈپٹی ڈائریکٹر واپڈا رحیم شاہ ،ڈائریکٹر محکمہ ایجوکیشن گلگت فیض اللہ لون ،محمد آویس و دیگر نے امیر خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب سے قبل مہمان خصوصی کو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے تحائف بھی پیش کئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button