سیاست
کشمیر، افغانستان اور فلسطین میںمسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف کوہستان میںاحتجاجی مظاہرہ
کوہستان(نامہ نگار) کشمیراور افعانستان میں مسلمانوں کے پر ہونے والا ے مظالم کیخلاف کمیلہ شہر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔تفصیلات کے جمعے کے روز کوہستان کی تینوں مساجدسے لوگ ریلی کی شکل میں نعرے بازی کرتے ہوئے گرین چوک کمیلہ شہر کی گرین چوک پہنچے جہاں شاہراہ قراقرم بلاک کرکے احتجاج کیا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین میں سے محبوب الرحمان، مولاناعبدالعزیز و دیگر نے کہا کہ افعانستان میں حافظ قرآن بچوں پر حملہ کر کے شہید کر دیا گیا جو کہ امریکہ کی سازش ہے کہ وہ دنیا سے مسلمانوں کا نام مٹانا چاہتا ہے لیکن ہم امریکہ کی ان سازشوں اور حملوں سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، ہم ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ مقررین کا کہنا تھاکہ ہم ہر وقت اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونگے۔