کھیل

غذر میں انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپین شپ ٹورنامنٹ پیر کو شروع ہوگا

غذر ( جاوید اقبال )  صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فداخان فدا نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے علاقے میں کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانے اور گلگت بلتستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو ملکی و غیرملکی سطح پر کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے تیار کرنے میں کوشاں ہیں اس سلسلے میں محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے زیراہتمام غذر کی تاریخ میں مرتبہ انٹر ڈسٹرک سپورٹس فٹ بال چیمپین شپ ٹورنامنٹ کا انعقاد داماس غذر میں کیا ہے اور مختلف اضلاع سے فٹ بال کی ٹیمیں غذر پہچنا شروع ہوگئے ہیں پیر سے باقاعدہ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا اور اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلیا گیا ہے انٹر ڈسٹرک فٹ بال چمپین ٹورنامنٹ کا مقصد گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو آپس میں ملانے ہم آہنگی کے زرئعے نہ صرف گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینا ہے بلکہ اس پرامن فضاء کو قائم رکھتے ہوئے ترقی  کے عمل کو آگے بڑھانا ہے اس کے علاوہ گلگت کے بلتستان کے نوجوانوں میں بہادری کا جذبہ ہے اور ہر میدان میں ملک کا نام روشن کرنے میں ہمارے جوانوں کا اہم کردار ہے چاہے وہ کھیل کا میدان ہو یا جنگ کا اس لیے ہم نے سوچا ہے کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو کھیلوں کے زرئعے صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کریں اور ملکی و غیر ملکی سطح کے مقابلوں کے تیار کرسکیں ۔انہوں نے کہا ہے اسی طرح گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں صوبائی سطح پر مختلف کھیلوں کا انعقاد کرنے کے حوالے سے بھی اقدامات کررہے ہیں جس طرح گلگت میں صوبائی سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹ ہوا اور اب غذر میں انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال چمپین کرایا جارہا ہے اور انشااللہ بہت جلد گلگت بلتستان سطح پولولیک کا بھی اہتمام کیا جائے گا انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہماری حکومت نے گلگت بلتستان میں صوبائی سطح پر کھیلوں کا انعقاد کرکے نوجوانوں کا حوصلہ افزائی کی ہے  اور یہ سلسلہ جاری رہے گا کیوں نئی نسل کو ہم صرف مثبت سرگرمیوں کے زرئعے ہی آگے لا سکتے ہیں بدقسمتی سے ماضی کی حکومت نے نوجوانوں پر کوئی توجہ نہیں دیا اور مختلف اضلاع کے عوام کو ملانے کی بجائے تقسیم کردیا ہے لیکن وزیراعلی گلگت بلتستان اور صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے عوام آپس میں ملا کر بھائی چارے کو فرح دیکر نئی تاریخ رقم کی ہے جس کی وجہ گزشتہ تین سالوں سے گلگت بلتستان میں امن قائم ہوا ہے اور سالانہ سیاحوں کا آمد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔سابقہ حکومت کے دور میں گلگت بلتستان کی ہوٹل انڈسٹری تباہ ہوگئی تھی اور تمام ہوٹلوں میں سیاحوں کی تعداد اتنی زیادہ ہوگئی ہے کہ رہائش کے لیے جگہ نہیں مل رہا ہے اور پارکوں میں سکولوں کے علاوہ سیاحتی مقامات میں خیمے لگانا پڑا ۔اس ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہماری حکومت نے گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے رہائش اور سفری سہولیا ت کے لیے اقدامات کررہی ہیں اور سیاحت کے شعبے میں کام کرنے والے پرائیویٹ سیکٹر کو بھی فعال کرنے کے اہم اقدامات کیا جارہا ہے تاکہ علاقے سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے اور لوگوں کی معشیت مستحکم ہو۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button