سیاست

مسلم لیگ ن چترال کی نئی کابینہ کا اعلان

چترال(بشیر حسین آزاد)تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر نوید الرحمن چغتائی ایڈوکیٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور مقامی قیادت کے ساتھ ضروری مشاورت کے بعد پی ایم ایل (این) چترال کے لئے نئی کابینہ تشکیل دی ہے۔جس کے مطابق صفت زرین جنرل سیکرٹری،ساجد اللہ ایڈوکیٹ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ سیکرٹری اطلاعات ،زار عجم لال اورشوکت الملک سینئر نائب صدر ہونگے۔ ،حاجی محمد ظفر،عبدالغفار لال ،راجہ محمد خان،امیر الرحمن چارویلو،معراج علی جان،عصمت اللہ ،ناصر علی شاہ،مولانا عمران احمد،،ظفر اللہ پرواز نائب صدور مقرر کیئے گئے۔ اور معراج الدین فنانس سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں۔ نئے کابینے کے ممبران اپنے عہدوں کا جلد حلف اُٹھائینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button