تشنالوٹ، بدصوات اور مترم دان سمیت اشکومن کے کئی موضعات بنیادی سہولتوںسے محروم ہیں
غذر (بیورو رپورٹ) نہ موبائیل کی اور نہ ہی صحت کی سہولتیں اشکومن کے موضعات تشنالوٹ ،بدصوات اور محترم دان کے عوام اس جدید دور میں بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اس حلقے سے کوئی بھی ممبر کامیاب ہوا سوائے وعدوں کے اور کچھ نہیں کیا الیکشن کے دوران بلندوبانگ دعوے کرکے کامیاب ہونے والے ممبر آج موڑ کر بھی ان علاقوں کی طرف نہیں دیکھتا تشنالوٹ ،بدصوات اور محترم دان کی آبادی ہزاروں افراد پر مشتمل ہے مگر یہاں کے عوام کو اب بھی ٹیلی فون یا موبائیل کی سہولت دستیاب نہیں اگر کسی سے بات کرنی ہو تو ایمت آنے پر مجبور ہوجاتے ہیں یا پھر سگنل کی تلاش میں پہاڑ پر چٹرہ جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار ان موضعات کے مکینوں نظیر شاہ ،دور بائی ،کریم داد اور علی محمد نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ تشنالوٹ کی ابادی ایک ہزار نفوس سے زیادہ ہے مگر یہاں پر فسٹ ایڈ کی سہولت بھی موجود نہیں یہاں کے لوگ معمولی مریض کو بھی ایمت یا چٹورکھنڈ لے جانے پر مجبور ہوتے ہیں یہاں کی خستہ حال سڑ ک کسی بھی وقت کوئی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے اور اتنی دشوار ہے کہ کوئی گاڑی والا اس گاؤں کی طرف آنے کو تیار نہیں ایکطرف روڈ کی خستہ حالی تو دوسری طرف یہاں پر بنائی گئی پرائیمری سکول کی حالت بھی قابل رحم ہے سکول کی چار دیواری تک موجود نہیں اور یہاں پر ایک چوکیدار تعنیات تھا وہ بھی دو سالوں سے زیر زمین چلاگیا ہے سکول کی چاردیواری کو لازمی قرار دینے کے باو جود بھی اس سکول کی چار دیواری نہیں بن سکی ستم ظرفی یہ ہے کہ نہ تو کوئی ایجوکشن کا آ فیسر اس علاقے کی طرف آتا ہے نہ محکمہ صحت کا کوئی آفسیر جس باعث یہ علاقہ مسائل کا گڑ بن گیا ہے ہمارا وزیر اعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ ہے کہ وہ یہاں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کریں