عوامی مسائل

نیٹکو نے سکردوتا کراچی بس سروس کا آغاز کردیا

سکردو(پ ر) نادرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کوم زید تعمیر و ترقی سے ہمکنار کرنے کے لیے کم اور طویل المدتی حکمت عملی اپنائی جارہی ہے۔ ۔نیٹکو کے ملازمین کے استعداد کار میں اضافہ کیا جارہا ہے۔نیٹکو کارگو، مسافر بس سروس کو مزید بہتر بنانے اور مسافروں کو بہترین سفری سہولیات کی بروقت فراہمی کو ممکن بنایا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں نئی مسافر بسوں اور کارگو کی گاڑیوں کو سفری بیڑے مین شامل کیا جارہا ہے۔ ادارے کے ملازمین صیح سمت پر ادارے کے استحکام میں اپنا کردار ادا کریں ۔ بلتستان ریجن میں نیٹکو کے دائرہ کار کو مزید سعت دی جارہی ہے۔ بلتستان کے شگر، خپلو اور کھرمنگ اضلاع کے باسیوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔

15271887_10154153963371134_7454384404859038409_o

ان خیالات کا اظہار منجینگ ڈائریکڑ محمد حسین نے نیٹکو سکردوتا کراچی بس سروس کی افتتاحی تقریب کے بعد بلتستان ریجن کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ منیجنگ ڈائر یکڑ نیٹکو نے نیٹکو آفس کے دیگر شعبوں خاص کر ویٹنگ روم اور آراضی کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایم ڈی نیٹکو اور سٹیشن منیجر سکردو نے ایم ڈی کو تٖفصیلات سے آگاہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button