فیض اللہ فراق نظریہ پاکستان فورم کے صوبائی چیف آرگنائزر مقرر
گلگت(پ،ر) گلگت بلتستان کے معروف نوجوان ادبی و سیاسی شخصیت فیض اللہ فراق نظریہ پاکستان فورم کے صوبائی چیف آرگنائزر مقرر ۔نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری شاہد رشید کی دستخطوں سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیض اللہ فراق کو صوبہ گلگت بلتستان کیلئے نظریہ پاکستان فورم کے چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیض اللہ فراق کو صوبہ بھر کے اضلاع میں ذیلی فورمز بنانے کا بھی اختیار ہے ۔ فیض اللہ فراق کی صوبہ بھر کے نوجوانوں کیلئے شعوری خدمات اور نوجوانوں کی ان پر بھر پور اعتماد کی بنا پر انہیں نظریہ پاکستان فورم کی اس اہم ذمہ داری تفویض کی گئی ہے ۔ گلگت بلتستان میں نظریہ پاکستان کی پختگی کیلئے موصوف اپنی صلاحیتوں کو بروے کا لاتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائیں گے ۔ سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیرمین ہیں۔ ملک بھر سے بالخصوص گلگت بلتستان کے سیاسی سماجی اور ادبی حلقوں نے فیض اللہ فراق کو مبارک باد پیش کی ہے ۔یاد رہے فیض اللہ فراق گلگت بلتستان حکومت کے موجودہ ترجمان اور ادب و ثقافت برائے وزیر اعلی جی بی کے فوکل پرسن بھی ہیں ۔