اہم ترین

اُلتر گلیشر ہنزہ میں‌لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر کی ڈپٹی کمشنر ہنزہ کو ہدایت

اسلام آباد۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے اولتر میں بھاری لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے پر ڈپٹی کمشنر ہنزہ کو ہدایت کی ہے کہ اولتر نالے میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ بالخصوص لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے واقعے کے فوراً بعد ہی ڈپٹی کمشنر کو ٹیلی فون کرکے ہدایات جاری کی ہیں کہ اولتر میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجوہات جاننے اور مستقبل میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے اور جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لئے ماہرین سے علاقے کا سروے کرایا جائے اس سلسلے میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button