خبریں

حکومت داریل اور تانگیر کے حقوق کے لئے سنجیدہ نہیں‌ہے، قاضی نثار

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) داریل میں اشاعت التوحید کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر اہل سنت گلگت بلتستان قاضی نثا احمدر نے کہا کہ موجودہ حکومت داریل اور تانگیر اضلاع اور دیامر کے حقوق کیلئے سنجیدہ نہیں ہے، دیامر کے ساتھ ماضی اور موجودہ حکومت نے ناانصافی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیامر سی پیک کا گیٹ وے ہے صوبائی حکومت کو دیامر کے لوگوں کی معیار زندگی بہتر کرنے کے لیے سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا۔اس جدید دور میں دیامر باالخصوص داریل میں انفراسٹریکچر انتہائی ابتر ہے۔سڑکوں کی حالت دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے ۔صوبائی حکومت صرف اخباری بیانات تک محدود ہے،عملی کام کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے ۔ہمیں اجتماعی حقوق کے حصول کیلئے جامع ایجنڈا تیار کرنا ہوگا۔انھوں نے مزید کہا کہ داریل تانگیر اضلاع سمیت دیگر حقوق کی فراہمی تک جدوجہد جاری رہے گی۔صوبائی حکومت دیامر کو دیگر اضلاع کے برابر لانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں۔بالاتفریق سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے جس کو ہر حال میں پورا کرنا چاہیے ۔انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ فوری دیامر کا دورہ کر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں۔انھوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دیامر کو پسماندہ رکھا گیا ہے اور موجودہ حکومت بھی ماضی کی حکومتوں کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ۔اجتماع کے آخر میں مملکت پاکستان سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی ۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button