کالمز
سب ڈویژن یاسین کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلی کا شاندار استقبال کیا جائے گا، ایم ایس ایف
ٖیاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یاسین کو سب ڈویزن بناناوزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور وزیراعلیٰ کے مشیربرائے خورک غلام محمد کے جانب سے عوام یاسین کے لیے ایک ایک حقیرسا تحفہ ہے ۔اس قبل پاکستان پیپلزپارٹی نے یاسین کو سب ڈویزن بنانے کے حوالے سے نہ صر ف سیاست کیا بلکہ عوام کے ساتھ جھوٹ بھی بولا۔اپریل کے تیسرے ہفتے میں سب ڈویزن یاسین کی افتتاح کے لیے یاسین آنے پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا شاندار استقبال کیا جائیگا۔ اس حوالے سے غلام محمد کے ہدایت کی روشنی میں تیاریاں کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار ایم ایس ایف یاسین کے دفترسے جاری ایک اخباری بیان میں آبادولی اور شیراکبر نے کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اپنے گزشتہ دورہ یاسین کے موقع پر جو اعلانات کیا تھا۔ان تمام اعلانات پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے ۔آج ہم فخرکے ساتھ یہ کہتے ہے کہ ہمارئے قائدین نے یاسین کو سب ڈویزن بنانے کا نہ صرف اعلان کیا بلکہ ایک ہفتے بعد خود ہی سب ڈویزن کا باقاعدہ افتتاح کرنے آرہے ہے ۔ ایم ایس ایف یاسین اور عوام یاسین کے جانب سے ایک مرتبہ پھرسب ڈویزن یاسین کے کے افتتاح کے حوالے سے یاسین آنے پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا تایخ ساز استقبال کیا جاے گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے مشکور ہے کہ ان کے ذاتی دلچسپی سے یاسین کو کروڑوں روپے کے فنڈمنظورہوگئے ہیں ۔ان منصوبوں کی تکمیل سے یاسین ایک مرتبہ پھرترقی کے راہ پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یاسین کے سابق اور موجودہ ممبراسمبلی کے نااہلی کے باعث علاقے کی ترقی روکی ہوئی ہے ۔یاسین کے سابق اورموجدہ ممبران اسمبلی اپنے تما م تر توانائی غلام محمد کے خلاف اخباری بیانات پرصرف کرنے میں مصرف ہے ۔