خبریں

پکورہ غذر سے تعلق رکھنےوالے ایماندار نوجوان نے 55000 روپے مالک کو لوٹا دیے

گلگت(سید تنویر حسین)ایمانداری و دیانتداری کی بہترین مثال۔ضلع غزر گاؤں پکورہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان سید نظیم علی شاہ ولد سید وزیر علی شاہ نے استور سے تعلق رکھنے والے حاجی صمد خان کے گمشدہ مبلغ 55000ہزار روپے لوٹا دئیے۔

تفصیلات کے مطابق استور سے تعلق رکھنے والے حاجی صمد کئی ماہ پہلے گلگلت سونیکوٹ میں 55ہزار روپے گمایا تھا جوکہ سونیکوٹ میں واقع دکان میں سید نظیم علی شاہ کو ملے تھے۔نوجوان سید نظیم علی شاہ نے ایمانداری اور دیانتداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اصل مالک کا پتہ لگایا اور صحیح شناخت پر استور سے تعلق رکھنے والا بزرگ حاجی صمد خان کو حوالہ کر دیا۔اس موقع حاجی صمد خان نے نوجوان نظیم علی شاہ کی ایماندری کو سراہتے ہوئے لمبی زندگی کی دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔سیاسی،سماجی حلقوں نے بھی اس ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظیم علی شاہ خراج تحسین پیش کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button