عوامی مسائل

کھرمنگ:‌ گنوخ تا طوطا جھیل سڑک کی تعمیر کے لئے استعمال ہونے والی زمینوں‌کا معاوضہ نہ مل سکا

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) گنوخ تا طوطا جھیل تک روڈ کی تعمیر زمین مالکان کو معاوضہ دینے سے متعلقہ محکمے نے صاف انکار کردیا کئی بار درخواستیں دی گئیں لیکن حکومت نے معاوضے کی ادائیگی کے بغیر روڈ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اگر معاوضہ نہیں دیا تو روڈ تعمیر نہیں ہونے دیا جائے گا یہ بات اہلیان گنوخ جن میں شبیر علی حاجی علی اور دیگر شامل تھے نے میڈیا سے گفتگو میں کہی ان کا مزید کہناتھا کہ حکومت کا غاصبانہ رویہ سمجھ سے بالاتر ہے عوامی زمینوں کو خالصہ بنانے کے درپے ہے گنوخ تا طوطا جھیل تک کی سڑک کی تعمیر کے لئے محکمہ ورکس نے ٹینڈر بھی کیا ہے لیکن زمین مالکان کو معاوضے کی عدائیگی سے صا ف انکار کررہے ہیں جو کہ یہاں کی عوام خاص طور پر غریب زمین مالکان کے ساتھ سراسر ظلم ہے اس ظلم کو نہ روکا گیا تو عوام سخت احتجاج کرینگے انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاوضے کے بغیر روڈ کی تعمیر ہرگز قبول نہیں ہے جبکہ کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اگر معاوضہ ادا نہیں کیا تو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی زمہ دار ی حکومت پر عائد ہوگی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button