تعلیم

غیر مشروط ٹائم سکیل دیا جائے، آل ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال کا احتجاجی مظاہرہ

چترال(بشیر حسین آزاد)آل ٹیچر ایسوسی ایشن چترال کے طرف سے جمعرات کے روز مشروط ٹائم سکیل کے خلاف چترال پریس کلب میں ایک احتجاج ریکارڈکیا گیا۔شرکاء نے اس موقع پر کہا کہ 2016اور2017کے بجٹ اجلاس میں صوبائی حکومت نے اساتذہ کو غیر مشروط طورپر ٹائم سکیل کا وعدہ کیا تھا لیکن اب اپنے وعدے سے مکرر کر مشروط ٹائم سکیل کا اعلان کیا ہے جس کے وجہ سے سروس اسٹرکچر متاثر ہوگیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ اقدام اساتذہ کو کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے جسے آل ٹیچر ایسوسی ایشن چترال یکسر مسترد کرتے ہیں۔اُنہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارا سروس اسٹرکچر برقرار رکھا جائے۔پی ایس ٹی سے ایس ایس ٹی اور ہیڈماسٹر تک غیر مشروط ٹائم سکیل دیا جائے۔آل ٹیچر ایسوسی ایشن چترال نے صوبائی قائدین پر بھرپور اعتماد اور اُنکے ہر فیصلے پرلبیک کہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button