خبریں

اُلتر سانحے میں‌طلبا کی اموات پر افسوس ہے، خاندانوں‌کے غم میں‌بھرپور شریک ہیں، گورنر گلگت بلتستان

ڈنمارک (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے ہنزہ اولتر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ میں جان بحق ہونے والے طالب علموں کے لواحقین سے تعزیت کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے لواحقین کے غم میں ہم بھی برابر کے شریک ہیں ۔ طالب علموں کی موت سے نہ صرف متعلقہ خاندانوں بلکہ پورے خطے کی عوام کو انتہائی صدمہ پہنچا ہے ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے مزید کہا کہ اس سانحہ کے رونما ہونے کے بعد لاپتہ 3طالب علموں کی تلاش میں شریک تمام اداروں پاک فوج، گلگت بلتستان پولیس ، فوکس ہیومنٹیرئن پاکستان ، ضلعی انتظامیہ ، اسماعیلی والنٹیئرز، اسماعیلی بوائے سکاوٹس اور تمام جماعتی ادارے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان تمام اداروں اور ا س آپریشن میں حصہ لینے والے تمام افراد کا شکریہ اد ا کرتا ہوں جنہوں نے جان بحق ہونے والے طالب علموں کی نعشوں کو نکالنے میں اہم کردار اداکیا ۔

گورنر گلگت بلتستان نے اس قدرتی آفت میں جان بحق ہونے والے طالب علموں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور جان بحق والے طالب علموں کے ایصال ثواب کے لیئے فاتح خوانی بھی کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button