خبریں

گاہکوچ، ضلعی انتظامیہ کا پیٹرول پمپس پر چھاپے، ہزاروں‌ روپے کے جرمانے عائد

غذر (بیورو رپورٹ )اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کیپٹن (ر) ثناء ا ﷲخان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ کے متعدد پٹرول پمپوں پر چھاپے اس دوران پمپ میں پٹرول اورڈیذل کے گیج چیک کیا زیادہ تر پٹرول پمپوں کے گیج خراب ہونے پر سخت برہمی کا اظہار اور موقعے پر ہزاروں روپے کے جرمانے کئے اور پمپ مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ پمپ کے گیج ٹھیک کریں ورنہ اگلی بار پمپ کو سیل کر دیا جائے گا اس موقع پر سٹی مجسٹریٹ عارف حسین اور چیف آفسیر عابد حسین میر بھی ان کے ہمراہ تھے اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نے پمپ مالکان کو ایک ہفتے کی مہلت دی کہ پمپ کے میٹر اور گیج اگلی بار درست نہ ہوئے تو مالکان جیل اور پمپ کو سیل کر دیا جائے گا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button