اہم ترین

غذر نے گلگت کو ہرا کر گلگت بلتستان انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ جیت لی

غذر(بیورو رپورٹ) گلگت بلتستان انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ غذر کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا غذر کی ٹیم نے گلگت کی ٹیم کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول کرکے انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال کپ ٹورنامنٹ جیت لی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز اس اہم ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی تھے گلگت بلتستان انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ عثمان سٹیڈ یم داماس میں کھیلا گیا اس اہم ٹورنامنٹ میں گلگت اور غذر کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا پہلے ہاف سے قبل ہی غذر کے ایک کھیلاڑی کو ریفری نے ریڈ کارڈ دیکھا کر گراونڈ سے باہر کر دیا اس طرح غذر کے دس کھیلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور پیلنٹی ککیس میں غذر کی ٹیم چھ اور گلگت کی ٹیم نے پانچ گول کئے اس طرح غذر کی ٹیم نے ایک گول کی برتری سے یہ میچ اپنے نام کر لیا اس اہم ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لئے گلگت بلتستان کے کونے کونے سے ہزاروں شائقین غذر پہنچے تھے انھوں نے اس اہم ایونٹ کو دیکھا ہاف ٹائم کے دوران گلگت بلتستان کا قدیمی کھیل بسرا بھی کھیلا گیا اور گلمتی اور عیشی کی ٹیموں کے درمیان یہ میچ ہو اجس میں گلمتی کی ٹیم نے یہ میچ جیت لی خطے کا یہ قدیم کھیل تقریبا ختم ہوگیا تھامگر اس اہم ایونٹ میں اس کھیل کو بھی شامل کرنے پر عوامی حلقوں نے انتظامیہ کواس کھیل کے انعقاد پربے حد سراہا ہے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز اور دیگر مہمانوں نے جیتنے والی ٹیموں کے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button