سیاست

پیپلز پارٹی ضلع استور میں‌کوئی گروہ بندی نہیں ہے، جھوٹی خبریں‌چلانے والے انتشار چاہتے ہیں، وزیر نعمان

استور (پ ر)پیپلز پارٹی ضلع استور میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔ پارٹی ضلع میں پہلے سے زیادہ فعال اور متحرک ہے۔ اخبارات میں اختلافات کی خبریں چلانے والے انتشار پھیلا کر آپنے مذموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی استور میں انتہائی مقبول جماعت کے طور پر آبھری ہے۔ تمام ضلعی کابینہ یک جان دو قالب کیطرح ہیں۔ ضلعی صدر عبدالحمید خان پارٹی کی فعالیت کے لئے کابینہ کیساتھ مشاورت میں رہتے ہیں۔ ممبر سازی کی مہم میں ضلع استور اکثر اضلاع سے سبقت لے گیا ہے۔ لوگوں کا ہجوم ممبرسازی کے لئے  بے چین ہے۔ڈویژنل صدر محمد نصیر خان پارٹی کے دیرینہ اور پرانے جیالہ رہنما ہیں۔ وہ پارٹی میں دراڈ ڈالنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ مفاداتی لوگ خیالی دنیا میں گروپ بنا کر خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ گزشتہ روز مقامی اخبار میں چھپنے والی خبر بلکل غلط ہے اور اسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع استور کے ڈپٹی سکریٹری اطلاعات وزیر نعمان نے آپنے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کی خبر میں دو گروپ بنا کر کابینہ کے افراد کو ان گروپوں میں تقسیم کرکے آپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی ضلع استور کے صدر۔ جنرل سکرٹری۔ سنئیر نائب صدر و کابینہ کے تمام افراد اور ڈویژنل صدر کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ اور نہ ہی کوئی گروپنگ ہے۔ پی۔پی۔پی ضلع استور میں مظبوط آپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے۔ اور مزید متحرک انداز میں عوامی مسائل پر آواز بلند کرتی رہے گی
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button