سیاست

پاکستان پیپلز پارٹی نے شرافت کنگ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا کر کے پارٹی رکنیت کو عبوری طور پر معطل کر دی

گلگت (پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شرافت کنگ کا بیان اس کا ذاتی عمل ہے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے ، پیپلز پارٹی کی پالیسی طے کرنے کا اختیار صوبائی کابینہ کے پاس ہے۔ شرافت کنگ اپنی انفرادی حیثت میں وزیراعلی کی تعریف کریں ان کو پارٹی پالیسی پر بیان جاری کرنے پر کوئی اختیار حاصل نہیں ہے۔ موصوف کو حفیظ الرحمن کی کرپشن اور منافقت کی سیاست پسند ہے تو مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کریں ۔

حفیظ الرحمن نے ہمیشہ کشمیری سیاست دانوں کے مفادات کے لئے کام کیا ہے حفیظ الرحمن کی منافقانہ بیان سے شرافت کنگ جیسے افراد متاثرہو سکتے ہیں پیپلز پارٹی متاثر نہیں ہو سکتی ہے۔ شرافت کنگ کے بیان سے پیپلز پارٹی نےلاتعلقی کا اظہار کرتی ہے ۔

ٖحفیظ الرحمن کا آئینی حثیت کے حوالے سے بیان ٹوپی ڈرامہ ہے۔ جب تک نواز شیریف وزیراعظم اور حفیظ الرحمن وزیر اعلی ہے گلگت بلتستان کے آئینی حثیت کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا ہے۔ گلگت بلتستان کی آیئنی حثیت کا مسئلہ حل ہو نے کی صورت میں حفیظ الرحمن کی سیاست دفن ہو جاتی ہے اس لئے حفیظ الرحمن ہمیشہ آئنیی حقوق کا جانسہ دیتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کو بے وقوف بنا کر اپنے نا جائز مفادات حاصل کر تے رہتے ہے۔ نیز موصوف کا آینئی حقوق کے حوالے سے بیان جی بی ہاوس اسلام آبادمیں رچائے جانے والے ڈرامے کی دوسری قسط ہے۔

شرافت کنگ مذکورہ غیر ضروری اور بالا اختیار بیان پر صدر کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور موصوف کی پارٹی رکنیت کو عبوری طور پر معطل کر دی گئی ہے اور پیپلز پارٹی کے تمام عہداروں اور کارکنوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ تمام کارکنان پارٹی ڈسپلن کی پابندی کریں۔ کسی بھی کارکن نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تواس کے خلاف سخت کاروئی عمل میں لائی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button