متفرق
بابِ شگر پر شجرکاری کا آغاز، اس سال ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے
شگر(نامہ نگار)باب شگر کیساتھ ضلع شگر کی خوبصورتی کیلئے محکمہ جنگلات نے شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔محکمہ جنگلات شگر باب شگر ژھے تھنگ سے شگر کی جانب سڑک کے دونوں جانب پودے لگاکر شاہراہ شگر کو مزید خوبصورت اور دلکش بنانے کی پروجیکٹ شروع کردی۔ ڈپٹی کمشنر شگر ذاکر حسین اور ڈی ایف او شگر محمد عیسیٰ نے باب شگر پر پودے لگاکر اس شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسے شگر محمد عیسیٰ کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات ضلع شگر میں ایک لاکھ سے زائد پودے پودے لگا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس سال ضلع بھر میں ایک لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ وقت سے پہلے مکمل کیا جائے گا۔ جس کیلئے محکمہ جنگلات کی جانب سے تیاری مکمل ہیں۔شگر کے مختلف نرسریوں میں پودوں کی کوئی کمی نہیں۔ جبکہ ایور گرین پودے دیگر شہروں سے منگوایا گیا ہے۔ جنہیں شہریوں اور کمیونٹی تنظیموں کو فراہم کیا جارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع کو سرسبزو شاداب بنانا محکمہ جنگلات کا مشن ہے جس میں کامیابی کیلئے کمیونٹی کی تعاؤن نہایت ضروری ہے۔انشاء اللہ اس میں کامیاب ہوجائے گا۔باب شگر سے ژھے تھنگ کی جانب پودوں کی تنصیب کے بعد یہاں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔