ایف سی سکول اینڈ کالج چترال میں سالانہ یوم تقسیم انعامات،اور کارنیول فیسٹول کا انعقاد
چترال(بشیر حسین آزاد) ہفتہ14اپریل کو ایف سی سکول اینڈ کالج چترال میں سالانہ یوم تقسیم انعامات اور کارنیول فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔تقریب میں ایف سی سکول اینڈ کالج کے پرنسپل،چترال سکاؤٹس کے افیسران اور گذشتہ تعلیمی سال میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات اور اُن کے والدین نے شرکت کی۔اس دوران سکول کے بچوں نے حمد ،نعت،ٹیپلوز اور ملی نغمے پیش کیئے جس سے حاضرین محضوظ ہوئیں۔ایف سی سکول اینڈ کالج کے پرنسپل رحیم اللہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا عمل بچے ،اساتذہ اور والدین کے باہمی تعاون سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے لہذا والدین اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت کے حوالے سے سکول انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے بچوں میں انعامات تقسیم کیئے اور اس نمایاں کامیابی پر بچوں اور اُن کے والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ چترال ایک پسماندہ ضلع ہونے کے باوجود یہاں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ان صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے۔اور یہاں کے بچے کسی بھی علاقے اور خطے کے بچوں سے کم نہیں ہیں۔
تقریب کے دوسرے مرحلے میں کارنیول ایونٹ کے میلے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں بچوں کی دلچسپی کے مختلف اشیاء کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔ جس سے بچے لطف اندوز ہوتے رہے۔