پھنڈر میںنایاب نسل کے ریچھ کا شکار، مقامی شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا
یاسین (معراج علی عباسی ) محکمہ وایلڈلائف غذر نے غذر کے بالائی علاقہ پھنڈر میں نایاب نسل کے پہاڑی ریچھ کا غیرقانونی شکارکرنے والے جمشیدنامی شخص کو بذریعہ پولیس گرفتار کیاہے ۔محکمہ وایلڈلائف کے زرئع کے مطابق گرفتار شخص نے غیرقانونی طورپر ریچھ کے شکارکرنے کے جرم کو الزم قراردیتے ہوئے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔زرایع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ وایلڈلائف کے آفسیران بالاکو پھنڈر سے تعلق رکھنے والے دوافراد نے خبردی ہے کہ پھنڈرسے تعلق رکھنے والاجمشیدنامی مقامی شخص نے پھنڈرکے پہاڑوں میں موجود نایاب نسل کے پہاڑی ریچھ کا شکار کیا ہے ۔جس پر محکمہ وایلڈلائف کے حکام نے جمشیدنامی شخص کو بذریع پولیس گرفتار کرکے ضروری قانونی تفتیش کے بعد ملزم کو رہا کیا ہے تاہم محکمہ وایلڈلائف کے حکام نے 18اپریل کو غیرقانونی طور پر شکارکی اعلاع دینے والے پھنڈر کے دونوں افراد کو گواہی کے لیے طلب کیا ہے ۔ غیرقانونی شکارکی اطلاع دینے والے افراد کے جانب سے شکارکے حوالے سے ثبوت پیش کرنے کے صورت میں ملزم کے خلاف نایاب نسل کے جنگی حیات کی غیرقانونی شکار کرنے پر کاروئی ہوگی ۔