ثقافت

اقبال حسین اقبال کا نیا شینا البم "ما جو دور” منظر عام پر آگیا

گلگت( سٹاف رپورٹر) سیکریٹری سوشل ویلفئیر اینڈ ویمن ڈولیپمنٹ عاصم نواز ٹوانہ نے اقبال حسین اقبال کے شینا البم ؛ماجو دور ؛کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ کسی قوم کی شناخت اُن کی ثقافت سے ہو تی ہے۔ الحمد اللہ گلگت بلتستان کی ثقافت پاکستان کے دیگر صوبوں کی نسبت اعلیٰ اور عمدہ ہے۔ گلگت بلتستان کی ثقافت کو دیکھنے کے لئے پاکستان بھر سے لوگ یہاں آتے ہیں اور یہاں کے خوبصورت ثقافت سے لطف اندوز ہو تے ہیں۔ سیکرٹری سوشل ویلفئیر اس افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک خوبصورت علاقہ ہے اس طرح یہاں کی ثقافت کی اپنی مشال آپ ہے۔یہاں کی ثقافت کو ملک اور بیرون ملک متعارف کرانے میں یوتھ کا بڑا کردار ہے۔ صوبائی حکومت بھی گلگت بلتستان کی ثقافت کو بین الااقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں کو شاں ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان میں امن امان کو قائم کرنے میں فن کاروں نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے آج گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ ملا ہے۔ افتتاحی تقریب میں مقامی فن کاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا اور شایقین سے داد حاصل کی۔ اس البم میں گلگت بلتستان کے مشہور شعراء ڈاکٹر شیر دل خان سحر،علطا اللہ اثر،شراف الدین فریاد،ضیاء الرحمن شاد اور اقبال حسین اقبال کے گانوں کو گلگت بلتستان کے مشہور گلوکار اقبال حسین نے اپنی خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button