استور میں ڈگری کالج قائم نہ کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے، ڈاکٹر غلام عباس
استور(سبخان سہیل) استور قراقرم ماڈل سکول اینڈ ڈگری کالج کا سالانہ ریزلٹ کے حولے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد استور ڈگری کالج میں ہوا تقریب کے مہمان خصوصی استور سپریم کونسل کے چرمین ڈاکٹر غلام عباس تھے تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات ساجدہ صداقت استور پریس کلب کے صدر سبخان سہل محکمہ PPHI کے DSM نادر استور بوائز ڈگری کالج کے پرنسپل شیرنادر سمیت والدین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوٙے استور سپریم کونسل کے چرمین ڈاکٹر غلام عباس نے کہا کہ ضلع استور میں ڈگری کالج کا قیام عمل میں نہی لاکر استوری قوم کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے استور میں ایک انٹرکالج کا قیام عمل میں لایا گیا وہ بھی ایک کنال زمین پر محیط ہے حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے استور میں میعاری تعلیم نہ ہونے سے لوگ ہیجرت کر نے پر مجبور ہیں اس مشکل وقت میں تعارف عباس نامی شخص نے استور جیسے پسمندہ علاقے میں قراقرم سکول اینڈ ڈگری کالج کا قیام عمل میں لاکر پورے استوری قوم پر احسان کیا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل انٹر کالج استور شیر نادر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کسی زمانے میں تعلیم کے لیے استوری قوم کی مثال دی جاتی تھی بدقسمتی سے آج استوری قوم تعلیم کے میدان میں دیگر اضلاع سے بہت پہچھے ہے گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کے نسبت تعلیم سمیت دیگر ترقیاتی مملات میں استور تیس سال پہچھے ہے ہمیں اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے بہتر تعلیم دینے کی ضرورت ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی صوبائی سیکرٹری اطلاعات ساجدہ صداقت نے کہا کہ اس جدید دور میں تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی راہ پر گامزن نہی ہوسکتی انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی نسبت بچیوں کی تعلیم میں خصوصی توجہ دیں کیونکہ پڑی لکھی ماں ہی علاقے میں اسی شخصیات کو جنم دیتی ہیں جو آگے جاکر قوم کے لیڈر بن جاتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے استور پریس کلب کے صدر سبحان سہیل نے کہا کہ بدقسمتی سے سرکاری سکولوں میں لاکھوں کی مد میں تنخواہ لینے والے اساتذہ علاقے میں میعاری تعلیم دینے میں ناکام ہوگئے ہیں سرکاری سکولوں کی نسبت پرائیوٹ سکولوں میں چار ہزار لینے والے اساتذہ میعاری تعلیم فراہم کررہے ہیں حکومت کو چاہیے کہ گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں میں تعلیم کے میعار کو بہتر بنانے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کرئیں تقریب سے منجینگ ڈائریکٹر قراقرم ماڈل سکول اینڈ کالج تعارف عابس،محمد عابد،عالم شاہ،پرنسپل قراقرم لاکالج گلگت ،منیر احمد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرطلباء اور طالبات میں انعامات تقسیم کیے گیے۔